امت شاہ نے آج بانکوڑہ ضلع کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا 'ممتا بنرجی کی حکومت کے دن پورے چکے ہیں۔اس لئے مرکزی حکومت سے ملنے والی سہولیات کو عام لوگوں تک پہنچنے نہیں دے رہی ہیں۔'
انہوں نے کہا کہ 'بنگال میں آئندہ سال بھاری اکثریت سے بی جے پی حکومت بنائے گی۔بنگال کے لوگوں کو ایک بار بی جے پی کو موقع دینا چاہئے بنگال کو ایک بار پھر سے سونے کا بنگال بنا دیں گے۔'
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج بنگال کے دو روزہ دورے کے دوران بانکوڑہ ضلع پہنچے جہاں ان کا پارٹی کارکنان نے پر جوش استقبال کیا۔
امت شاہ نے بانکوڑہ رابندر بھون میں پارٹی رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ بھی کی۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے 2021 اسمبلی انتخابات میں پارٹی کے لائحہ عمل پر پارٹی رہنماؤں کے ساتھ تبادلہ خیال بھی کیا۔امت شاہ نے بانکوڑہ ضلع کے لوگوں سے ملاقات بھی کی۔
اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ''بنگال میں بر سر اقتدار ترنمول کانگریس کی حکومت جس طرح سے اپوزیشن کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔بی جے پی کے کارکنان پر حملے کر رہی ہے۔اس سے لگتا ہے کہ ممتا بنرجی بی جے پی سے خوفزدہ ہو گئی ہیں۔مرکزی حکومت کی طرف سے عام لوگوں کے متعدد اسکیموں کے ذریعے سہولت فراہم کی گئی ہیں لیکن ممتا بنرجی بنگال میں ان کو نافذ نہیں کر رہی ہیں۔غریبوں کے لئے چھ ہزار روپئے سالانہ جاری کیا ہے ان تک پہنچنے دیجئے صحت و بیت الخلاء کی سہولیات عام لوگوں تک پہنچنے دیجئے۔''
انہوں نے کہا کہ 'بنگال ایک سرحدی ریاست ہے بنگال کے تحفظ سے ملک کا تحفظ جڑا ہوا ہے۔ملک کی تحفظ کے لئے بنگال کو ایک بار بی جے پی کو موقع دینا چاہیے۔ممتا بنرجی کی حکومت کے دن پورے ہو چکے ہیں۔آئندہ سال ہونے والے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی بڑی اکثریت کے ساتھ حکومت بنائے گی۔'