ETV Bharat / city

ای وی ایم کے تعلق سے شبہ، کل جماعتی اجلاس کا مطالبہ

author img

By

Published : Apr 13, 2019, 8:30 PM IST

سی پی آئی نے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور وی وی پیٹ کے بارے میں سیاسی جماعتوں کے شکوک و شبہات کے ازالہ کے لیے کل جماعتی اجلاس کا مطالبہ کیا ہے۔

evm

پارٹی کے جنرل سکریٹری سوراورم سدھاکر ریڈی نے حیدرآباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 11 اپریل کو پہلے مرحلے کی پولنگ کے لیے الیکشن کمیشن کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات غیر اطمینان بخش تھے۔

ایس سدھاکر ریڈی
ایس سدھاکر ریڈی

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنا اعتبار دن بہ دن کھو رہا ہے اور عوام کو ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ الیکشن کمیشن غیر جانبدار نہیں ہے۔

الیکشن کمیشن کے اس بیان پر کہ وی وی پیٹ کی گنتی میں 6 روز لگ جائیں گے۔ سدھاکر ریڈی نے کہا کہ وی وی پیٹ سلپس کی گنتی کے لیے سپریم کورٹ میں نظر ثانی کی ایک عرضی دائر کی جائے گی ۔

ای وی ایم میں شفافیت نہیں۔ بیلٹ پیپر استعمال کیے جائیں: چندرابابو

چندرابابو نائیڈ
چندرابابو نائیڈ

آندھرا پردیش کے وزیراعلی چندرا بابو نائیڈو نے الزام لگایا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں میں شفافیت نہیں ہے اور مطالبہ کیا کہ ان کی جگہ بیلٹ پیپر استعمال کیے جائیں۔

انہوں نے چیف الیکشن کمشنر سنیل ارورہ سے آج دہلی میں ملاقات کی اور آندھرا پردیش میں رائے دہی کے لیے کیے گئے انتظامات پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔

نائیڈو نے چیف الیکشن کمشنر سے درخواست کی کہ وہ الیکٹرانک مشینوں کے بارے میں اندیشوں کو دور کریں۔ انہوں نے اس سلسلے میں ایک میمورنڈم بھی دیا۔

چندرا بابو نائیڈو نے الزام لگایا کہ الیکشن کمیشن خودمختار ادارہ ہونے کے باوجود مرکزی حکومت کے اشاروں پر کام کر رہا ہے اور الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے بارے میں ان کی پارٹی کی جانب سے ظاہر کی گئی تشویش کو نظر انداز کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست میں جب پولنگ شروع ہوئی تو پہلے ایک گھنٹہ میں 30 فیصد الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں کام نہیں کر رہی تھیں اور متعلقہ عہدیدار وقت پر ان مشینوں کی خرابی کو دور نہیں کرسکے جس کے نتیجے میں رائے دہی کا عمل دیر رات تک جاری رکھنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ 22 سیاسی جماعتوں نے عرضی پیش کی تھی کہ کم از کم پچاس فیصد وی وی پیٹ سلپس کی گنتی کی جائے لیکن سپریم کورٹ نے اس مطالبے سے اتفاق نہیں کیا اور یہ فیصلہ سنایا کہ پانچ فیصد وی وی پیٹ سلپس کی گنتی کی جائیں گی۔

چندرا بابونائیڈو نے کہا کہ پانچ فیصد وی وی پیٹ کی گنتی سے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں میں شفافیت پیدا نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ای وی ایم کی جگہ بیلٹ پیپر استعمال کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہ جمہوریت بچاؤ احتجاج کے لیے تائید حاصل کرنے دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماوں سے ملاقات کریں گے۔

انہوں نے اعادہ کیا کہ ای وی ایم کے بارے میں ان کا احتجاج جاری رہے گا۔

Intro:Body:

News

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.