ETV Bharat / city

عالیہ یونیورسٹی کے شعبہ دینیات کے ساتھ سوتیلا برتاؤ کرنے کا الزام - تحریری امتحان پاس کرنے والے 11 طلبا

کولکاتا کے تاریخی عالیہ یونیورسٹی کے شعبہ اسلامی دینیات کے ساتھ سوتیلا برتاؤ کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

alia university Islamic theology phd panel cancelled

author img

By

Published : Jun 24, 2020, 8:33 PM IST

شعبہ دینیات میں پی ایچ ڈی کے 9 نشستوں کے لیے طلبا کا ٹسٹ تحریری طور پر ہونے کے بعد 11 طلبا منتخب ہوئے تھے۔ جن کا انٹرویو بھی لیا گیا۔ لیکن تمام طلبا کی امیدواری کو رد کر دیا گیا۔ ایک بھی طالب علم کو منتخب نہیں کیا گیا۔ امیدواروں کا الزام ہے کہ عالیہ یونیورسٹی میں اسلامی دینیات کے شعبہ کے ساتھ ہمیشہ تعصب برتا جا رہا ہے۔گزشتہ برس بھی اسلامی دینیات کے شعبہ میں پی ایچ ڈی میں داخلہ نہیں ہوا تھا۔

ویڈیو

کولکاتا کے عالیہ یونیورسٹی میں شعبہ دینیات کے پی ایچ ڈی میں داخلہ کو لیکر تنازعہ یو گیا ہے۔ عالیہ یونیورسٹی میں مختلف موضوع میں پی ایچ ڈی میں داخلہ کے لیے عرضی طلب کی گئی تھی جس میں اسلامی دینیات کے 9 نشستوں کے لیے بھی عرضی طلب کی گئی تھی۔ تحریری امتحان پاس کرنے والے 11 طلبا کو انٹرویو کے لیےطلب کیا گیا تھا۔ تمام موضوع کی طرح اسلامی دینیات کے شعبہ کھ لیے بھی انٹرویو لیا گیا لیکن جب انٹرویو کے نتائج کا اعلان کیا گیا تو اسلامی دینیات کا نتیجہ اس فہرست سے غائب تھا صرف ایک نوٹ ہوا تھا کہ کسی بھی امیدوار کو منتخب نہیں کیا گیا ہے۔

جب طلبا نے اس کی وجہ جاننے کی کوشش کی تو ان کو بتایا گیا کہ کسی بھی امیدوار کو اہل نہیں پایا گیا ہے اسی لیے کسی کو منتخب نہیں کیا گیا ہے۔ دوسری جانب طلبا کا کہنا ہے کہ عالیہ یونیورسٹی کی بنیاف میں اسلامی دینیات اہم رہی ہے۔ اس شعبہ کو سب سے زیادہ اہمیت ملنی چاہیے تھی لیکن اس کے ساتھ ہمیشہ سے سوتیلا برتاؤ کیا جاتا رہا ہے۔ گزشتہ برس بھی تمام سبجیبکٹ کے لیے پی ایچ ڈی میں داخلہ ہوا تھا لیکن اسلامی دینیات میں داخلہ نہیں لیا گیا تھا اس بار بھی ایسا ہی کیا گیا۔

انٹرویو دینے والے ایک امیدوار نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرتے ہوئے کہا کہ اس شعبہ کو بند کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس شعبہ کو سب سے کم اہمیت دی جاتی ہے۔ کیونکہ یہ نہیں چاہتے ہیں کہ یونیورسٹی کا اسلامی تشخص باقی رہے۔ اس سلسلے میں مغربی بنگال مدرسہ طلبا یونین کی طرف سے یونیورسٹی کے وی سی کو ایک یاداشت بھی دی گئی ہے کہ شعبہ دینیات میں پی ایچ ڈی میں داخلہ کے لیے تمام امیدواروں کو اس طرح سے کیوں رد کر دیا گیا۔ اس پر انہوں نے وی سی سے جواب مانگا مگر اطیمنان بخش جواب نہ ملنے کی صورت میں طلبا یونین کی طرف سے تحریک چلانے کی بات کہی گئی ہے۔

اس سلسلے میں ردعمل کے لیے عالیہ یونیورسٹی کے وی سی محمد علی سے رابطہ کیا گیا تو انہوں فون نہیں اٹھایا اور پھر بعد میں فون بند کردیا۔ عالیہ یونیورسٹی کے تین کیمپس ہیں ایک راجر ہاٹ دوسرا پارک سرکس اور تیسرا تالتلہ میں ہے اسلامی دینیات کا شعبہ تالتلہ اور پارک سرکس میں ہے۔ طلبا کا کہنا ہے کہ اس شعبہ کو لگاتار نظر انداز کیا جاتا رہا ہے۔ اس پر کوئی توجہ نہیں دی جاتی ہے اس شعبہ کو بند کرنے کی سازش ہو رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.