ETV Bharat / city

الامین مشن کوچنگ سینٹرکی مدھیامک بورڈ کے امتحانات میں شاندار کامیابی - مدھیامک بورڈ کے امتحانات

ضلع کولکاتہ میں گذشتہ کئی برسوں سے مسلمانوں کے فلاح کے لیے کام کرنے والا ادارہ الامین مشن کے کوچنگ میں زیر تعلیم دو طالب علم نے مدھیامک بورڈ کے امتحانات میں سب سے زیادہ نمبرات حاصل کرکے ریاست کے ٹاپ ٹین میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔

al amin mission coaching center remarkable result in madhyamik exam
الامین مشن کوچنگ سینٹرکی مدھیامک بورڈ کے امتحانات میں شاندار کامیابی
author img

By

Published : Jul 16, 2020, 4:31 PM IST

ریاست مغربی بنگال کے ضلع کولکاتہ میں گذشتہ کئی برسوں سے مسلمانوں کے فلاح کے لیے کام کرنے والا ادارہ الامین مشن کے کوچنگ میں زیر تعلیم طلبا نے مدھیامک بورڈ کے امتحانات میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔

الامین مشن کے دو طالب علم مدھیامک بورڈ کے امتحانات میں سب سے زیادہ نمبرات حاصل کرکے ٹاپ ٹین میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں جن میں سے سید محمد تمین نے ریاست میں ساتواں اور محمد تاہین الزمان نے آٹھواں مقام حاصل کیا ہے۔

ادارہ الامین مشن کوچنگ سینٹر میں زیر تعلیم دو طالب علم نے مدھیامک بورڈ کے امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کی

واضح رہے کہ الامین مشن بنگال کا ایک معروف ادارہ ہے جو بنگال کے مسلمانوں کا خصوصی طور پر تعلیمی میدان میں بہتری کے لیے مسلسل کام کررہا ہے، الامین مشن میڈیکل اور انجینئرنگ کے لیے بھی کوچنگ کرواتا ہے۔ ہر برس الامین مشن سے سینکڑوں طلبا میڈیکل اور انجینئرنگ کے امتحانات میں کامیاب ہوتے ہیں۔

الامین مشن بنگال کے خصوصی طور پر دیہاتوں کے بچوں کو بہترین تعلیم دلانے کے لیے جد و جہد کرتا ہے، غریب اور ضرورت مند بچوں کی تعلیم کے انتظام بھی کرتا ہے، اس بار مدھیامک بورڈ کے امتحانات میں الامین مشن کے طلبا نے شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔

الامین مشن کے 15 طلبا نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جس میں دو طلبا نے ٹاپ ٹین میں بھی جگہ بنایا ہے۔ الامین مشن دے کوچنگ حاصل کرنے والے سید محمد تمین نے پوری ریاست میں ساتواں مقام حاصل کیا ہے، انہوں نے کل 686 نمبر حاصل کیا ہے۔ مجموعی طور پر 98 فیصد نمبرات حاصل کئے ہیں، وہیں محمد تاہین الزمان نے 97.86 فیصد کے حساب سے کل 685 نمبر حاصل کرکے ریاست میں آٹھواں مقام حاصل کیا ہے، اس کے علاوہ الامین مشن کے طلبا نے ریاست میں ٹاپ ٹونٹی میں بھی 13 طلبا شامل ہیں۔

ریاست میں ساتواں مقام حاصل کرنے والے سید محمد تمین کے والد سید محمد طاہر کلرک ہیں، جو جنوبی 24 پرگنہ کے رہنے والے ہیں، آٹھواں مقام حاصل کرنے والے تاہین الزمان کا تعلق مالدہ ضلع سے ہے، دونوں کے والدین نے اپنے بچوں کی شاندار کامیابی پر خوشی کا اطہار کیا ہے۔

سید محمد تمین نے بتایا کہ وہ روزآنہ دس گھنٹہ مطالعہ کرنے کے علاوہ قرآن شریف کی تلاوت بھی روزآنہ کا معمول تھا، وہ مستقبل میں ڈکٹر بننا چاہتا ہے۔

ریاست میں آٹھواں مقام حاصل کرنے والے تاہین الزمان کے والد نے کہا کہ وہ ایک الیکٹرانک کی چھوٹی سی دکان چلاتے ہیں لیکن الامین مشن نے کافی مدد کی ہے، تاہین الزامان مستقبل میں ڈاکٹر بننا چاہتا ہے اور اپنے دیہات کے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنا چاہتا ہے۔

اس شاندار کامیابی پر الامین مشن کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ہر برس ہمارے بچے اسی طرح سے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہیں، گزشتہ 34 برسوں سے ہم خصوصی طور پر دیہاتوں میں رہنے والے بچوں کی رہنمائی کر رہے ہیں اور ہمیں بہت حد تک کامیابی بھی ملی ہے، میڈیکل اور انجینئرنگ کے لیے ہم بچوں کو تربیت دیتے ہیں ہمارے یہاں سے ہر برس سینکڑوں کی تعداد میں بچے میڈیکل اور انجینئرنگ کے امتحانات میں کامیاب ہوتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس بار 17 سو بچوں نے الامین مشن سے امتحان دیا تھا اور شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ان میں 40 بچے نہایت ہی غریب گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.