ETV Bharat / city

Congress Criticise Mamata: ممتا بنرجی، سیاست کی تجارت میں مصروف

کانگریس کے رہنما ادھیر رنجن چودھری Adhir Ranjan نے ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی Mamata Banerjee پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بنگال کو لوٹنےکےبعد دہلی میں سیاست کی تجارت کرنے آئی ہے۔

ممتابنرجی اب دہلی میں سیاست کی تجارت کرنے آئی ہیں

author img

By

Published : Nov 24, 2021, 1:03 PM IST

مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات 2021 کے بعد سے اب دل بدل کے کھیل میں کوئی کمی نہیں آئی ہے اور حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اس کھیل کو ریاست سے باہر کھیلنے میں مصروف ہے۔

ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی ان دنوں دہلی کے دورے پر ہیں جہاں وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گی لیکن اس دوران کانگریس کو کمزور بنانے میں بھی مصروف ہیں۔

کانگریسی رہنما اور سابق کرکٹر کیرتی آزاد کے ترنمول کانگریس میں شامل ہونے پر مغربی بنگال کےکانگریس صدر ادھیر رنجن چودھری نے ممتابنرجی پر تنقید کی۔

انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس پر بنگال کی معیشت کو برباد کرنے کا الزام عائد کیا۔ ریاست میں دو کھیل سب سے مقبول ہے ایک دل بدل اور دوسرا عام لوگوں کو گمراہ کرنا۔دونوں کھیل میں ہی ترنمول ماہر ہے۔

کانگریسی رہنما کا کہنا ہے کہ ممتابنرجی دہلی میں سیاست کی تجارت کرنے آئیں ہیں اور ان کا کانگریس کو کمزور کرنا واحد مقصد ہے۔ اس مقصد میں انہیں جزوی طور پر کامیابی ملے لیکن کانگریس کانگریس ہے جو لوٹ کر دوبارہ اقتدار میں آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ ممتابنرجی اگر واقعی بی جے پی کی کٹر حریف ہوتی تو وہ اپوزیشن جماعتوں کو کمزور نہیں کرتی۔ انہوں نے بی جے پی کے ایک رہنما کو اپنی پارٹی میں شامل نہیں کروایا ہے۔ اس کا بی جے پی کو مضبوط بنانا ہی مقصد ہے۔

کانگریس کے ریاستی صدر کا کہنا ہے کہ کانگریس بھارت میں سب سے بڑی پارٹی ہے اور اسے وقتی طور پر کمزور کیا جا سکتا ہے لیکن ختم نہیں۔ کانگریس جب اقتدار میں آئے گی تو بی جے پی اور ترنمول کانگریس کا صفایا ہو جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز دہلی میں کیرتی آزاد اور ایک دیگر رہنما کانگریس کو چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں شامل ہو گئے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.