لوک سبھا میں کانگریس کے رہنما اور رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری Adhir Ranjan Chowdhury Criticized on Governor نے کہا کہ گورنر جگدیپ دھنکر اور مغربی بنگال حکومت کے درمیان جاری لفظی جنگ تمام حدود پار کر چکی ہے۔ اس کا خمیازہ عام لوگوں کو بھگتنا پڑ سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گورنر جگدیپ دھنکر آئینی سربراہ ہیں جب کہ ممتابنرجی عوام کی منتخب وزیراعلیٰ ہیں لیکن دونوں کے درمیان جاری جھگڑے سے عوام اور ریاست دونوں کو نقصان ہوگا۔
ان کا کہنا ہے کہ گورنر جگدیپ دھنکر اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کو اپنے اپنے دائرے میں رہ کر ریاست کی ترقی کے لئے کام کرنا چاہیے اگر کہیں کوئی مسئلہ ہے تو بیٹھ کر سلجھایا جا سکتا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ بی جے پی پورے ملک میں اپوزیشن کا صفایا کرنے کی ناکام kکوشش کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور ترنمول کانگریس کی ناکام کوشش سے اپوزیشن جماعتیں ختم نہیں ہو سکتی ہیں لیکن جمہوریت کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
گورنر جگدیپ دھنکر نے ماں کمیونٹی کچن منصوبے کے تحت پانچ روپے میں عام لوگوں کو کھانا کھلانے کے لئے کئے گئے اخراجات پر سوال اٹھائے ہیں۔