ETV Bharat / city

Hindustani library: مٹیابرج: اردو ادب کی ترقی میں ہندوستانی لائبریری کا نمایاں کردار - جنوبی 24 پرگنہ ضلع کے تاریخی شہر میٹیابرج

جنوبی 24 پرگنہ ضلع کے تاریخی شہر مٹیابرج- گارڈن ریچ میں اردو ادب اور تعلیمی شعبوں کی ترقی میں قدیم ترین ہندوستانی لائبریری کا اہم رول رہا ہے۔

80 years old hindustani library
80 years old hindustani library
author img

By

Published : Jul 28, 2021, 8:32 PM IST

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے بالکل قریب جنوبی 24 پرگنہ ضلع میں نواب واجد علی شاہ کے خوابوں کی نگری مٹیابرج کا بھارت کی تاریخ میں اہم مقام ہے۔

مغل دور سے لے کر آج تک مسلم اکثریتی تجارتی اور اردو ادب کا مرکز مٹیابرج کسی تعارف کا محتاج نہیں رہا ہے۔ گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ حالات بدلے لیکن اس شہر کی اہمیت میں کوئی فرق نہیں پڑا۔

مٹیابرج: اردو ادب کی ترقی میں ہندوستانی لائبریری کا نمایاں کردار
مٹیابرج- گارڈن ریچ میں مسلمانوں کی تقریباً 20 لاکھ آبادی ہے۔ بندرگاہ اور شیپ یارڈ ہونے کی وجہ سے نواب واجد علی شاہ کے نگر کی اہمیت اور بڑھ جاتی ہے۔تاریخی شہر مٹیابرج- گارڈن ریچ میں اردو ادب اور تعلیمی شعبوں کی ترقی میں قدیم ترین ہندوستانی لائبریری کا اہم رول رہا ہے۔بھارت کی آزادی سے قبل 1939 میں مٹیابرج کے چند تعلیم یافتہ نوجوانوں نے اس لائبریری کی بنیاد رکھی اور دیکھتے ہی دیکھتے اس نے اپنی 80 بہاریں دیکھ لی۔

تاریخی ہندوستانی لائبریری کے صدر اور بین الاقوامی شہرت یافتہ نقاد شکیل انصاری نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے لائبریری کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک تاریخی لائبریری ہے۔ گزشتہ 80 برسوں سے یہ تاریخی لائبریری شان و شوکت سے کھڑی ہے، حالانکہ کمپیوٹر کے دور میں اسے نقصان ہوا ہے۔ اس کے باوجود اس کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے۔

لائبری کے صدر شکیل انصاری نے کہا کہ نوجوان نسل کو لائبریری میں لانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اس کے لئے متعدد منصوبے بنائے گئے۔ امید کرتے ہیں مستقبل میں لائبریری نوجوان نسل کی توقع کے مطابق ہوگی۔

ہندوستانی لائبریری کے سابق جنرل سیکرٹری محمد جمیل کا کہنا ہے کہ مٹیابرج کا تعلیمی سرگرمیوں کو عوام تک پہنچانے میں اہم رول رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لائبریری میں کل 20 ہزار کتابیں ہیں جن میں پانچ ہزار کتابیں بچوں کے لئے ہیں۔ اس کے علاوہ پروفیشنل کورسز کی بھی کتابیں ہیں، جن سے نوجوان فائدہ اٹھاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مٹیا برج - گارڈن ریچ میں کورونا ویکسینیشن مہم زوروں پر

محمد جمیل کا کہنا ہے کہ اس لائبریری سے کئی اہم اور مشہور شخصیات منسلک رہی ہیں۔ ان شخصیات کی بدولت ہی یہ ادارہ 1939 سے آج تک عوام کی خدمت انجام دیتا آرہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.