بی جے پی کے امیدوار سوپن بھونیا پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے لیے مغربی مدنا پور کے کھڑگپور سب ڈویژنل دفتر آئے تھے۔ الزام لگایا جا رہا ہے کہ راجہ مکھرجی (آئی سی) نے ریلی کو روک دیا اور بی جے پی کارکنوں کو مارا پیٹا۔ دو پارٹیوں میں تصادم ہوا جس کے بعد پولیس نے لاٹھی چارج کر دیا۔ بی جے پی کارکنوں نے کھڑگپور پولیس سب ڈویژنل آفیسر کے خلاف احتجاج کیا۔ بعدازاں علاقے میں صورتحال کو بحال کرنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔
کھڑگپور: بی جے پی کے کارکنان کی پٹائی - پولیس کی بھاری نفری
کھڑگپور اسمبلی حلقے میں بی جے پی کے امیدواروں کے نامزدگی کے دوران تصادم ہو گیا۔ بی جے پی امیدوار پر مبینہ طور پر کھڑگپور پولیس اسٹین کی حدود میں حملہ ہوا۔ اس کا الزام وہ کھڑگپور کے تھانہ انچارج پر لگا رہے ہیں۔
کھڑگپور: بی جے پی کارکنان کی پٹائی