ETV Bharat / city

تلنگانہ: پولیس اور ماؤنوازوں کے درمیان تصادم

ضلع کے مالے ٹونگا کے جنگلات میں 16جولائی کو فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا جس میں ایک کانسٹیبل زخمی ہوا تھا۔ اپنے بیان میں ضلع ایس پی سنیل دت نے کہا کہ 'ماؤنوازوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھتیس گڑھ کی سرحد کے قریب پولیس کی ایکشن ٹیمیں گاڑیوں کی تلاشی لے رہی ہیں۔'

MOIST KILLED IN AN EXCHANGE OF FIRE IN TELANGANA
تلنگانہ: پولیس اور ماونوازوں کے درمیان فائرنگ، ماونواز ہلاک
author img

By

Published : Sep 3, 2020, 1:39 PM IST

تلنگانہ کے ضلع کھمم میں پولیس اور ماؤنوازوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ میں ایک ماؤنواز ہلاک ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق یہ واقعہ ضلع کے دیوالہ گوڑم جنگلاتی علاقہ میں کل شب پیش آیا۔ شبہ کیا جارہا ہے کہ مرنے والے ماونواز کا تعلق چھتیس گڑھ سے ہے۔ تاہم اس کی ہنوز شناخت نہیں ہو پائی ہے۔

ماؤنوازوں کی تلاش کے لئے شروع کئے گئے پولیس فورسز کے آپریشن کے بعد بیشتر نکسلائٹس فرار ہوگئے۔ ضلع میں حال ہی میں یہ دوسرا انکاؤنٹر ہے۔

ضلع کے مالے ٹونگا کے جنگلات میں 16جولائی کو فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا جس میں ایک کانسٹیبل زخمی ہوا تھا۔ اپنے بیان میں ضلع ایس پی سنیل دت نے کہا کہ ماونوازوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھتیس گڑھ کی سرحد کے قریب پولیس کی ایکشن ٹیمیں گاڑیوں کی تلاشی لے رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جمعرات کی صبح کی اولین ساعتوں میں انسپکٹر پولیس سرینواس اور ان کی ٹیم نے دو افراد کو موٹر سائیکل پر مشتبہ انداز میں جاتا ہوا دیکھا۔ جب بائیک چلانے والے سے خواہش کی گئی کہ وہ گاڑی کو روکے تو وہ وہاں سے فرار ہونے لگے تاہم جاتے ہوئے انہوں نے ان کا تعاقب کرنے والی پولیس پر فائرنگ کردی۔ پولیس نے جوابی فائرنگ کی۔ بعد ازاں پولیس کو ایک 25 سالہ ماونواز لیڈر کی لاش ملی۔

اس کے پاس سے بندوق اور بائیک ضبط کی گئی۔ بتایاجاتا ہے کہ اس کی شناخت چھتیس گڑھ کے دوالوڈو گاوں کے رہنے والے 25 سالہ شنکر کے طور پر کی گئی ہے۔ وہ ماونواز لیڈر ہری بھوشن کا گارڈ تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.