امارت شرعیہ میں ہر برس عازمین حج کے لئے تربیتی کیمپ کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
اس موقع پر ٹرینر حاجی وثیق الرحمن نے عازمین حج کو ٹرینگ دی۔ انہوں نے کہا کہ حاجیوں کو حج پر جانے سے پہلے اس کے بنیادی ارکان کو اچھی طرح سمجھ لینا چاہیے۔ اس کی تیاری کر لیں تاکہ ارکان حج میں کسی قسم کی کوئی دشواری پیش نہ آئے۔
ٹرینر کے ذریعہ دئے جا رہے ٹریننگ کو عازمین حج بھی بغور سن رہے ہیں اور ضروری چیزوں کو نوٹ کر رہے ہیں۔