ETV Bharat / city

ضلع کلکٹر نے 'انتخابی لوگو' کا اجراء کیا - نتخابات بالکل بدعنوانی سے پاک اور شفاف ہو

بہار اسمبلی انتخابات کے تعلق سے پولنگ مراکز تک ووٹروں کو پہنچنے میں کسی طرح کی کوئی پریشانی نہ ہو اس بابت ضلع کلکٹریٹ کے سبھا بھون میں آج ضلع کلکٹر پرشانت کمار کی صدارت میں ایک اہم نشست منعقد ہوئی۔

Bihar Assembly Election
ضلع کلکٹر نے 'انتخابی لوگو' کا اجراء کیا
author img

By

Published : Oct 13, 2020, 7:23 PM IST

ضلع ارریہ میں اسمبلی انتخابات کے تعلق سے میٹنگ ہوئی جس میں ایس پی ہردے کانت، ڈی ڈی سی امریند کمار، ڈی پی آر او دلیپ سرکار کے علاوہ کئی اعلیٰ افسران موجود تھے۔ تیسرے مرحلے میں ہونے والے ووٹنگ کے تمام نکات پر غور و خوض کیا گیا اس موقع پر ضلع کلکٹر کے ہاتھوں انتخابی 'لوگو' کا بھی اجراء کیا گیا۔

ضلع کلکٹر نے 'انتخابی لوگو' کا اجراء کیا

اجراء کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پرشانت کمار نے کہا کہ' یہ انتخاب ہم لوگوں کے لئے ایک چیلنج ہے، چونکہ ابھی ملک کورونا وبا سے دوچار ہے، ایسے میں بہار اسمبلی انتخابات ہو رہا ہے، ووٹروں کو پولنگ بوتھ تک کیسے پہنچایا جائے اسے ہر طرح سے یقینی بنایا جا رہا۔

اس کے علاوہ جو عمر دراز افراد ہیں ان کے لئے خصوصی رعایت برتی جا رہی ہے۔ عام انتخابات کے مقابلے اس بار کے انتخابات میں ایک گھنٹے کا وقفہ زیادہ دیا جائے گا جس میں اگر کووڈ-19 سے متاثر شخص بھی آکر اپنا ووٹ دے سکے گا۔

کلکٹر نے کہا کہ' تمام پارٹی رہنماں کے ساتھ ہم لوگوں نے نشست کی ہے جس میں مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہ ہو اس طرف توجہ دلائی گئی۔

مزید پڑھیں:

تیج پرتاپ آج اور تیجسوی کل پرچہ نامزدگی داخل کرسکتے ہیں

شہر میں جتنے چوک چوراہوں پر سیاسی پوسٹر، بینر لگے تھے ان تمام کو ہٹا دیا گیا ہے۔ ہم لوگوں کی کوشش ہے انتخابات بالکل بدعنوانی سے پاک اور شفاف ہو اس کے لئے تمام چوک چوراہوں پر پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کر دی گئی ہے۔ علاوہ ازیں ضرورت پڑنے پر اور بھی فورس لگائے جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.