ریاست بہار میں شراب بندی کے باوجود بھی ان دنوں شراب بڑے پیمانے پر بیرون ریاست سے لائے جا رہے ہیں، بنگال، ہریانہ، پنجاب وغیرہ سے بڑے کھیپ میں بہار کے خطہ سیمانچل میں شراب کی تسکری زوروں پر ہو رہی ہے۔
ارریہ میں محکمہ ایکسائڈ کی لگاتار چھاپہ ماری سے آئے دن شراب تسکری کرنے والوں کی پکڑ ہو رہی ہے، معاملہ ارریہ کے بیرگاچھی تھانہ کے کاکن چوک کا ہے جہاں ایکسائڈ محکمہ نے کاکن چوک کے پاس گاڑی جانچ کے دوران ایک پیک اپ گاڑی سے 430 لیٹر شراب ضبط کیا جبکہ پولیس کو آتادیکھ گاڑی ڈرائیور بھاگنے میں کامیاب رہا۔
ضبط شراب ہریانہ کی بنی ہوئی ہے، جبکہ یہ بنگال سے کشن گنج کے راستے فاربس گنج کی طرف جا رہی تھی۔ گاڑی میں رکھے گئے شراب روائل اسٹار 333 لیٹر جبکہ روائل ٹیگ 43 لیٹر تھی، جسے پولس نے اپنے قبضے میں لےلیاہے۔
ایکسائڈ آفیسر سراج احمد نے بتایا کہ روٹنگ کے مطابق بیر گاچھی کا پاس ہم لوگوں کی ٹیم گاڑی کی جانچ کررہی تھی، تبھی جائے مقام سے کچھ دوری پر ایک بنگال کی پیک اپ گاڑی کھڑی ملی، ہمارے عملہ نے وہاں پہنچ کر دیکھا تو ڈرائیور غائب تھا، شک کی بنیاد پر گاڑی کی جانچ کی گئی تو باہر سے پانی بوتل کا کارٹون رکھا ہوا تھا مگر اسے ہٹا کر اندر دیکھا گیا تو شراب کی کارٹون رکھی ہوئی تھی، جسے ضبط کر لیا گیا۔
مزید پڑھیں: وہاٹس ایپ جاسوسی معاملہ: گوونداچاریہ نے عرضی واپس لی
ایکسائڈ آفیسر کے مطابق ضبط کی گئی شراب کی قیمت تقریباً چار لاکھ روپے کے قریب ہے۔