ETV Bharat / city

ارریہ: کچرا کے لیے نئی زمین دستیاب

author img

By

Published : Dec 24, 2019, 3:15 PM IST

ارریہ شہر میں آئے دن جگہ جگہ شہر کا کچرا پھینکے جانے سے جہاں آمد و رفت سے عام مسافر پریشان ہیں، وہیں نگر پریشد کی جانب سے کچرا کے لیے نئی زمین دستیاب کرائے جانے کے بعد اب یہ مسئلہ حل ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔

ارریہ: کچرا کے لیے نئی زمین دستیاب
ارریہ: کچرا کے لیے نئی زمین دستیاب

ریاست بہار کے شہر ارریہ میں ہریالی مارکیٹ میں کچرا جمع کرنے کے لیے زمین خرید کر شیڈ تعمیر کرایا گیا، جس کی سنگ بنیاد آج نگر پریشد کے چیئرمین رتیش رائے و دیگر اعلیٰ افسران نے رکھی۔

ارریہ: کچرا کے لیے نئی زمین دستیاب

چئیرمین رتیش رائے نے کہا کہ بہت دنوں سے لوگوں کا مطالبہ تھا اور شہر میں بڑھتے گندگی کے انبار کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ لیا گیا کہ ایک ایسی جگہ کا انتخاب کرکے پورے شہر کا کچرا وہاں جمع کیا جائے۔

پہلے اسٹال میں 6 لاکھ 17 ہزار کی لاگت سے شیڈ کی تعمیر کرائی جارہی ہے جبکہ اس بڑے احاطہ میں کئی اور جگہوں پر شیڈ کی تعمیر ہوگی۔
رتیش رائے نے یہ بھی کہا کہ یہاں صرف کچرا ہی پھینکنے کا کام نہیں ہوگا بلکہ یہاں ایسی مشین بھی لگائی جائے گی جس سے کچرے کو کمپوزٹ بھی کیا جائے گا۔

اس موقع پر موجود علاقے کے وارڈ کاؤنسلر سمت کمار سمن نے کہا کہ نگر پریشد کی یہ بڑی حصولیابی ہے جو آج پورا ہوا۔

انہوں نے کہا کہ کچڑا ڈمپنگ زون کے لیے نگر پریشد نے پانچ ایکڑ زمین لی ہے اس کے علاوہ یہاں پر تین ایکڑ زمین اور بھی لی جائے گی جس پر روز مرہ کے سامان بیچنے والوں کو دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ابھی یہ لوگ چاندنی چوک و دیگر جگہوں پر سائیکل، ٹھیلہ لگا کر سامان فروخت کرتے ہیں، جس کی وجہ سے شہر میں جام کا ایک مستقل مسئلہ بنا ہوا ہے۔

سمت کمار سمن نے کہا کہ ہم لوگوں کی کوشش ہے کہ شہر کے دیگر جگہوں کو بھی شناخت کرکے وہاں گرنے والے کچرے کے لیے الگ سے زمین مہیا کرایا جائے تاکہ سڑک کنارے چلنے والے عام مسافر کو اس سے دشواری نہ ہو۔

اس موقع پر وارڈ کونسلر لولی نواب، سابق وارڈ کونسلر کمال حق، نگر پریشد کے جونیئر انجنئیر منگل کمار وغیرہ بھی موجود تھے۔

Intro:کچڑا کے لئے نگر پریشد نے زمین مہیا کرائی

ارریہ : ارریہ شہر میں آئے دن جگہ جگہ شہر کا کچڑا پھینکے جانے سے جہاں آمد و رفت کرنے والے عام مسافر پریشان حال تھے وہیں نگر پریشد کے لئے یہ ایک مستقل مسئلہ بنتا جا رہا تھا جسے اب حل کر لیا گیا ہے اور نگر پریشد راحت کی سانس لے رہی ہے، نگر پریشد نے شہر کے ندی سے متصل ہریالی مارکیٹ میں زمین خرید کر یہاں شیڈ کی تعمیر کرا رہی ہے جس کی سنگ بنیاد آج نگر پریشد کے چیئرمین رتیش رائے و دیگر اعلیٰ افسران نے رکھی.

Body:چئیرمین رتیش رائے نے کہا کہ بہت دنوں سے لوگوں کا مطالبہ تھا اور شہر میں بڑھتے گندگی کے انبار کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ لیا گیا کہ ایک ایسی جگہ کا انتخاب کر پورے شہر کا کچڑا جو ادھر ادھر پھینکے جاتے تھے وہ ایک جگہ گڑے تاکہ عوام اس کی ذریعہ پھیلنے والی بدبو سے بچ سکے. پہلے اسٹال میں 6 لاکھ 17 ہزار کی لاگت سے شیڈ کی تعمیر ہو رہی ہے جبکہ اس بڑے احاطہ میں کئی اور جگہوں پر شیڈ کی تعمیر ہوگی. رتیش رائے نے یہ بھی کہا کہ یہاں صرف کچڑا ہی پھینکنے کا کام نہیں ہوگا بلکہ یہاں ایسی مشین بھی لگائی جائے گی کہ وہ ان کچڑوں کو کمپوزٹ بھی کرے گی.

Conclusion:موقع پر موجود علاقے کے وارڈ کاؤنسلر سمت کمار سمن نے کہا کہ نگر پریشد کی یہ بڑی حصولیابی ہے جو آج پورا ہوا، انہوں نے کہا کہ کچڑا ڈمپنگ زون کے لئے نگر پریشد نے پانچ ایکڑ زمین لی ہے، اس کے علاوہ یہاں پر تین ایکڑ زمین اور بھی لی جائے گی جس پر روز مرہ کے سامان بیچنے والوں کو دی جائے گی. ابھی یہ لوگ چاندنی چوک و دیگر جگہوں پر سائیکل، ٹھیلہ لگا کر سامان فروخت کرتے ہیں جس وجہ سے شہر میں جام کا ایک مستقل مسئلہ بنا ہوا ہے. سمت کمار سمن نے کہا کہ ہم لوگوں کی کوشش ہے کہ شہر کے دیگر جگہوں کو بھی شناخت کر وہاں گڑنے والے کچڑے کے لئے الگ سے زمین مہیا کرایا جائے تاکہ سڑک کنارے چلنے والے عام مسافر کو اس سے دشواری نہ ہو. اس موقع پر وارڈ کاؤنسلر لولی نواب، سابق وارڈ کاؤنسلر کمال حق ، نگر پریشد کے جونیئر انجنئیر منگل کمار وغیرہ بھی موجود تھے.

بائٹ..... رتیش رائے ، چیئرمین نگر پریشد ارریہ
بائٹ..... سمت کمار سمن، وارڈ کاؤنسلر
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.