جامعتہ الامام البخاری کے طلبا کے درمیان مسابقہ میں جامعہ کے طلبہ نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
طلبہ کے ذرریعے پیش کے گئے بیانات میں امن و سلامتی اور اتحاد و اتفاق کے ساتھ اسلام کی مساویانہ سلوک کے مضامین شامل تھے۔
انہوں نے مذہب اسلام پر عائد الزامات کو رد کرتے ہوئے اسے بنیاد بتایا اور کہا کہ اسلام نے عدل و انصاف کا جو نمونہ پیش کیا اس کی مثالیں کہیں نہیں ملتی۔
آخر میں مدیر جامعتہ الامام البخاری مولانا کوثر مدنی نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی اور روشن مستقبل کی دعائیں دی۔ وہیں شاہنواز ندوی نے زبان و بیان کی اہمیت پر طلبہ سے تفصیلی گفتگو کی۔