آئندہ پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر ریاست بہار کے کشن گنج ضلع میں سیاسی سرگرمیاں زوروں پر ہیں۔
آئندہ انتخابات کے لئے یہاں 18 اپریل کو ووٹنگ ہوگی۔ نامزدگی کے بعد سے ہی تمام تر پارٹیاں ووٹروں کو منانے اور رجھانے میں لگی ہوئی ہیں۔
اسی سلسلے میں بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اپنے امیدوار سید محمود اشرف کی حمایت میں ووٹنگ کی اپیل کے لئے کشن گنج تشریف لائے۔
ویسے تو نتیش کو دیکھنے اور سننے کے لئے ہزاروں کی بھیڑ جمع تھی لیکن جیسے ہی نتیش لوگوں کو خطاب کرنے کے لئے کھڑے ہوے بھیڑ کے ایک حصے نے کانگریس زندہ باد کا نعرے لگانا شروع کر دیے۔
جی ڈی کی جانب سے بھیڑ کو خاموش کرنے کی ہر ممکن کوشش کی گئی لیکن جب بھیڑ نہیں مانی تو انہیں انہی کے حال پر چھوڑ دیا گیا۔
پروگرام کے بعد ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کے دوران این ڈی اے کے امیدوار سید محمود اشرف نے کہا کہ ایک بھیڑ بھاڑے کی ہوتی ہے، مگر یہ بھیڑ جزبات کی تھی۔ یہ بھیڑ اس علاقے کی ترقی کے مددے پر بھیڑ تھی۔ دو چار دس لوگ ہوتے ہیں جو نادانی کر جاتے ہیں۔ ایسی بھیڑ سازش کے تحت بھیجی گئی تھی جو کہیں سے بھی درست نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میری پہلی پلاننگ یہاں ماڈل ایجوکیشن قائم کرنا ہے، دوسری پلاننگ پلائین کو روکنا اور تیسری پلاننگ نیشنل اور انٹرنیشنل فیکٹری قائم کر 50_50ہزار لوگوں کو روزگار مہیا کرانا ہے۔
غور طلب ہیکہ کشن گنج حلقہ نمبر 10 میں جےڈی یو، کانگریس اور مجلس اتحاد المسلمین کے بیچ کڑا مقابلہ ہونے کے امکانات ہیں.