جمعیت علماء ارریہ کے جنرل سکریٹری مفتی اطہر القاسمی نے کہا کہ' آج علماء کرام کو عملی طور پر خود کو بدلنے کی ضرورت ہے، ہمیں پہلے خود عمل کر کے دکھانا ہوگا، پھر ہم دوسروں سے توقع کریں، آج خیر کا کام پہلے علماء کرام کو اپنے گھر سے شروع کرنے کی ضرورت ہے۔
ہمیں گفتار کا غازی نہیں بلکہ کردار کا غازی بننا ہے اور دکھانا ہے۔ حضرت مولانا صغیر احمد شریف قاسمی مدرس مدرسہ مسیح العلوم بنگلور نے کہا کہ' علماء انبیاء کے وارث ہیں، علماء کی صحیح رہنمائی سے ایک اچھا معاشرہ تشکیل پاتا ہے، اگر صحیح رہنمائی نہیں کی گئی تو اسی طرح معاشرے میں بگاڑ آتا ہے۔
مہمان خصوصی حضرت مولانا مصطفیٰ رفاعی جیلانی خلیفہ شیخ زکریاؒ نے کہا کہ’ آج علماء کرام کو ہر میدان کا شہسوار بننا ہے، معاشرے کو خواندگی کی طرف بیدار کرنا ہے اور اس کی ہمہ جہت کوشش کرنی ہےڈ پروگرام میں تنظیم تحفظ شریعت کے کنوینر مولانا عبد الوارث قاسمی نے تنظیم کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی ساتھ ہی تمام مہمانوں کا استقبال اور تحائف پیش کئے۔