ETV Bharat / city

ارریہ: معاون ایگزیکٹو انجنئیرز مسلسل 9 دنوں سے دھرنے پر - چوبیس گھنٹے میں ہڑتال ختم کرنے کا چیتاونی

معاون ایگزیکٹو انجنئیرز کو پرائیویٹ کمپنی کے ہاتھوں میں دئے جانے کے فیصلے سے انجینئرز میں کافی ناراضگی دیکھنے کو مل رہی ہے گزشتہ 9 دنوں سے ضلع کلکٹریٹ احاطہ میں بیٹھے سرکاری معاون ایگزیکٹو انجنئیر اپنے مطالبات کی حمایت میں غیرمعینہ مدت کے لئے ہڑتال پر ہیں۔

ارریہ: معاون ایگزیکٹو انجنئیرز مسلسل 9 دنوں سے دھرنے پر

author img

By

Published : Mar 23, 2021, 3:35 PM IST

سرکاری کام کاج بند ہونے کے باوجود ضلع انتظامیہ کی جانب سے یا محکمہ کی جانب سے کوئی بات چیت کرنے کے لئے ان سے نہیں آرہا ہے. احتجاج کر رہے درجنوں معاون انجنئیروں نے حکومت کی غلط پالیسیوں اور باہر کی کمپنی 'بیلٹرون' کے خلاف نعرے بازی کی۔

ارریہ: معاون ایگزیکٹو انجنئیرز مسلسل 9 دنوں سے دھرنے پر
احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے یونین کے ضلع سکریٹری منیش ٹھاکر نے کہا کہ' حکومت نے اعلیٰ سطحی کمیٹی کے فیصلے کو درکنار کرتے ہوئے ہم لوگوں کو نجی کمپنی کے ہاتھوں سونپ دیا ہے، حکومت کا یہ فیصلہ منافع خوری کو بڑھاوا دینے والا ہے، یہی نہیں حکومت کا یہ فیصلہ ضلع کلکٹر کی صلاحیت پر بھی سوال کھڑا کرتا ہے جن کی نگرانی میں امتحان میں کامیاب ہوکر معاون انجنئیروں کی بحالی ہوئی ہے۔معاون انجنئیر دیپا جھا نے کہا کہ ہماری لڑائی حکومت سے نہیں بلکہ حکومت کی غلط پالیسیوں سے ہے، حکومت ہم سے بات کرنے کے بجائے ہم پر ظلم کر رہی ہے، ہمیں چوبیس گھنٹے میں ہڑتال ختم کرنے کا چیتاونی دی گئی ہے، مگر یاد رہے ہم حکومت کے آگے جھکنے والے نہیں ہیں، آخر وقت تک حکومت کے اس غلط فیصلے کی مخالفت کریں گے۔ اس موقع پر سنجو کمار، ابھیشک کمار، آلوک جھا، دلشاد عالم، نیدھی کماری، میگھا کماری، غوثیہ پروین، انو پریہ، ورثہ رانی وغیرہ نے بھی اس معاملے پر اظہار خیال کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.