ریاست بہار کے ارریہ ضلع کے کسیار گاؤں میں واقع بائیو ڈائیورسٹی پارک کی بات کریں تو نئے سال کا جشن منانے کے لیے یہ ارریہ کے لوگوں کے لیے پسندیدہ سیاحتی مقام ہے، یہاں ارریہ کے علاوہ پورنیہ، کٹیہار، کشن گنج ،سپول ،مدھے پورا وغیرہ اضلاع سے بھی لوگ اپنے اہل خانہ کے ساتھ میں آتے ہیں ہیں۔
اس مرتبہ کورونا کا اثر ان سیاحتی مقامات پر بھی زبردست رہا اور گزشتہ نو مہینے سے یہ پارک مکمل طریقے سے بند تھا، اب نئے سال کے مدنظر پارک انتظامیہ گزشتہ ایک ہفتے سے یہاں صاف صفائی کرا کر پارک کے حسن کو دوبارہ سے زندہ کر دیا گیا ہے تاکہ سیر و تفریح کے لیے آنے والوں کو کسی طرح کی کوئی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
ارریہ شہر سے محض دس کیلو میٹر کے فاصلے پر واقع اس پارک میں بنگال و ارریہ ضلع سے متصل نیپال کے سرحد سے بھی لوگ آتے ہیں، پارک میں بچوں کی تفریح کے لیے مختلف طرح کے جھولا، ناؤں، واٹر پارک کے اور بھی کئی قسم کے تفریح اور کھیل کود کے سامان موجود ہے، اس کے علاوہ پارک کے اندر لذیذ کھانے کے فیملی ریسٹورنٹ، خوبصورت گارڈن، مختلف نسلوں کے درخت اور چھوٹے چھوٹے پودے بھی موجود ہیں، اس پارک میں پچاس نسلوں کے صرف بانس لگے ہوئے ہیں، اس کے علاوہ 81 طرح کے پھول کے گملے ہیں جو سیاح کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے، ارریہ کا یہ بائیو ڈائورسٹی پارک 355 ایکڑ کے اراضی پر پھیلا ہوا ہے.
پورنیہ سے سیرو تفریح کی غرض سے آئی نگار ملک نے کہا کہ جب ارریہ جیسے چھوٹے ضلع میں تفریح کے لیے اتنا خوبصورت پارک موجود ہے تو پھر کہیں اور جانے کی ضرورت نہیں، یہاں چاروں طرف صرف ہریالی ہی ہریالی ہے، نیز تفریح کے لحاظ سے کافی خوبصورت اور تمام سہولیات سے آراستہ ہے۔