اسی طرح رانی گنج اسمبلی حلقہ سے راجد امیدوار اویناش منگلم 6000 ووٹ سے آگے ہے جبکہ ارریہ اسمبلی حلقہ سے جدیو امیدوار شگفتہ عظیم 3000 ووٹ سے آگے ہے. ارریہ اسمبلی حلقہ میں عظیم اتحاد و این ڈی اے کے درمیان زبردست ٹکر ہے، مگر دلچسپ جوکی ہاٹ اسمبلی کے نتیجے سامنے آ رہے ہیں جہاں دو بھائی سرفراز عالم و شاہنواز عالم کے درمیان مقابلہ کے آثار نظر آ رہے تھے مگر یہاں سے ان دونوں کے درمیان بھاجپا امیدوار رنجیت یادو آگے بڑھتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔
یہ نتیجہ ابھی صرف ساتویں راؤنڈ تک کا ہے، جبکہ ابھی کئی راؤنڈ کی ووٹ شماری جاری ہے، کل تک جہاں ایگزٹ پول کے نتیجے سامنے آ رہے تھے اس حساب سے عظیم اتحاد اقتدار میں آتے ہوئے دکھائی دے رہی تھی مگر یہاں معاملہ دونوں اتحاد کے درمیان زبردست مقابلہ کا دکھائی دے رہا ہے۔
ارریہ ضلع کے چھ اسمبلی حلقوں کا رجحان - ووٹ شماری میں بیلیٹ پیپر کے گنتی ختم
ارریہ : ریاستی اسمبلی انتخاب کے پیش نظر ہو رہے ووٹ شماری میں بیلیٹ پیپر کے گنتی ختم ہونے کے بعد پہلا رجحان سامنے آ رہا ہے. نرپت گنج اسمبلی حلقہ سے بھاجپا امیدوار جے پرکاش یادو دو ہزار ووٹ سے آگے ہے جبکہ جوکی ہاٹ سے بھاجپا امیدوار رنجیت یادو سات ہزار ووٹ سے سبقت بنائے ہوئے ہے. اسی طرح فاربس گنج اسمبلی حلقہ سے بھاجپا امیدوار منچن کیسری چھ ہزار ووٹ سے آگے ہے جبکہ سکٹی سے بھاجپا امیدوار وجے منڈل 7000 ووٹ سے آگے ہے۔