ETV Bharat / city

ارریہ: طلبا یونین انتخابات کا باقاعدہ آغاز

author img

By

Published : Mar 4, 2020, 10:06 PM IST

ارریہ۔ پورنیہ یونیورسٹی کے کالجوں میں طلباء یونین کا انتخابی عمل آج سے شروع ہو گیا ہے۔ پہلے دن پرچہ نامزدگی داخل کرنے کا دن تھا جس کے تحت طلباء نے مختلف عہدوں کے لیے طلباء پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ پرچہ نامزدگی کل تک چلے گا۔

araria purnea college union election
متعلقہ تصویر

پرچہ نامزدگی کے بعد کالج انتظامیہ کے ذریعہ پرچہ نامزدگی کی درستگی کی جانچ کی جائے گی، پرچہ نامزدگی میں اگر کسی طرح کا کوئی کالم چھوٹ گیا ہو یا مطلوبہ دستاویز نہیں لگائے گئے ہوں تو امیدواروں کے پرچہ نامزدگی رد بھی کیا جا سکتا ہے۔ جبکہ 14 مارچ کو طلباء یونین کا انتخاب ہونا ہے جس کے لیے کالج انتظامیہ بھی پوری تیاری کر لی ہے'۔

متعلقہ ویڈیو

آج کل 14 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیا جس میں آٹھ امیدوار اکھل بھارتی ودھیارتی پریشد کے ہیں، جبکہ چھ امیدوار عظیم اتحاد کے شامل ہیں۔ آج جن عہدوں کے لیے طلباء نے پرچہ داخل کیا ان میں صدر کے عہدے کے لیے اے بی وی پی کی جانب سے راہل کمار جھا، ساگر کمار جھا جنرل سیکرٹری، پربھات کمار نائب صدر، سکریٹری رمجھم کماری، آکاش کمار خزانچی کے علاوہ ارکان کے عہدے کے لیے انشو پریا، منیش کمار اور کوشل کمار نے پرچہ داخل کیا۔

دوسری جانب عظیم اتحاد طلباء یونین کے امیدواروں میں صدر عہدے کے لیے جن ادھیکار پارٹی سے راجیو پوددار، جنرل سیکرٹری کے لیے راجد سے مہتسیم اختر، نائب صدر شامیہ شیخ، سکریٹری نیرج کمار یادو اور خزانچی کے لیے سمیت کمار نے پرچہ داخل کیا۔

غور طلب ہے کہ ارریہ کالج میں اس وقت ماحول پوری طرح سے انتخابی ہو گیا ہے، طلباء یونین کے امیدوار کالج کی ترقی اور مسائل حل کرنے کے وعدے کے ساتھ اپنی اپنی تال ٹھوک رہے ہیں۔

جنرل سکریٹری کے امیدوار مہتسیم اختر نے کہا کہ' گزشتہ انتخاب میں یہاں کے طلباء نے اے بی وی پی کو اپنا نمائندہ منتخب کیا تھا تاکہ وہ یہاں کے مسائل کو حل کریں گے لیکن ایسا کچھ بھی نہیں ہوا، کالج کے مسائل جوں کے توں رہے۔ وہیں اے بی وی پی کی جانب سے صدر امیدوار راہل کمار جھا نے کہا کہ' اے بی وی پی گزشتہ دنوں کالج کے کے لیے بہت سارے کام کیے ہیں، اسے ہی مدعا بنا کر ہم لوگ طلباء سے رابطہ کر رہے ہیں ہمارے تمام امیدواروں کی جیت یقینی ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.