ریاست بہار کے ضلع ارریہ میں مرکزی حکومت کے ذریعہ پیش کردہ سی اے اے، این پی آر اور مجوزہ این آر سی کے خلاف پورے بھارت میں مخالفت جاری ہے، ارریہ میں بھی 'ہم ہے بھارت' نامی تنظیم مسلسل دس دنوں سے دھرنے پر ہے اور مرکزی حکومت کے خلاف آواز بلند کر رہی ہے۔
اسی ضمن میں دیر شب احتجاجی جلسہ گاہ پر 'آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین' کے ریاستی صدر اخترالایمان پہنچے اور عوام سے خطاب کیا۔ 'ہم ہیں بھارت' کے کوآر ڈینیٹر زاہد انور نے اخترالایمان کا استقبال کیا، اس میں موقع پر خواتین کی بھی بڑی تعداد موجود رہی۔
اخترالایمان نے کہا کہ 'مرکزی حکومت کی یہ تانا شاہی ہے کہ پورا بھارت سی اے اے قانون کے مخالفت میں کھڑا ہے، طلباء سے لے کر اساتذہ اور عام عوام سے لیےکر خواتین تک اس سیاہ قانون کے خلاف آواز بلند کر رہے ہیں، پھر بھی یہ حکومت اپنی انا کی وجہ سے اس قانون کو واپس نہیں لے رہی ہے۔
مزید پڑھیں: 'مودی حکومت کی مسلم مخالف پالیسیز تشویشناک'
انہون نے کہا کہ' حکومت کی منشا صاف ہے کہ مذہب کے نام پر 'پھوٹ ڈالو اور سیاست کرو'مگر یہاں کی غیور عوام ان کی اس سازش کو سمجھ رہی ہے اور جب تک حکومت یہ قانون واپس نہیں لے لیتی تب تک ہمارا یہ احتجاج جاری رہے گا۔
ہم ارریہ کے لوگوں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں کہ یہاں کی خواتین اس معاملے میں بیدار ہیں اور حکومت کی خلاف آواز اٹھا رہی ہیں۔