ETV Bharat / city

Rajnath Ladakh Visit: وزیر دفاع نے سابق فوجیوں سے ملاقات کی - وزیر دفاع مشرقی لداخ

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ آرمی چیف جنرل ایم ایم ناروانے کے ساتھ آج سے لداخ کے تین روزہ دورے پر ہیں۔ اس دوران انہوں نے لیہہ میں سابق فوجیوں سے ملاقات کی۔

راجناتھ سنگھ
Rajnath Singh
author img

By

Published : Jun 27, 2021, 3:02 PM IST

Updated : Jun 27, 2021, 4:55 PM IST

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ آج تین روزہ دورے پر لداخ پہنچ گئے۔ انہوں نے لیہہ میں سابق فوجیوں سے ملاقات کی۔ سابق فوجیوں کے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ہمیں یہ بتانے کی ضرورت نہیں ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے دل میں ہمارے فوجی جوانوں، سابق فوجیوں کے لیے کتنا احترام ہے۔ ون رینک، ون پنشن کا مسئلہ 30-40 سالوں سے جاری تھا۔ نریندر مودی نے وزیر اعظم بنتے ہی ون رینک، ون پنشن (او آر او پی) کا مطالبہ پورا کیا۔

لداخ کے دورے پر وزیر دفاع سنگھ آرمی چیف جنرل ایم ایم ناروانے کے ساتھ ہندوستان کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیں گے۔ وہ بارڈر روڈس آرگنائزیشن (بی آر او) کے ذریعے تعمیر کردہ کچھ بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کا افتتاح بھی کریں گے اور علاقے میں تعینات جوانوں سے بات چیت کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیر دفاع مشرقی لداخ میں اونچائی والے اڈے اور متعدد فوجی تشکیلوں کا جائزہ لیں گے اور ساتھ ہی غیر مستحکم ماحول میں لائن آف ایکچول کنٹرول (ایل اے سی) کی حفاظت کرنے والے فوجیوں کے حوصلے بھی بڑھائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پونچھ: دھماکہ خیز مادے کے ساتھ عسکریت پسند گرفتار

وزارت خارجہ نے کہا کہ دونوں فریقین نے مشرقی لداخ کے باقی تنازع والے علاقوں سے اپنی فوجوں کی واپسی کے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے جلد ہی فوجی سطح پر بات چیت کا اگلا دور کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

فوجی حکام کے مطابق اس وقت لائن آف ایکچول کنٹرول کے دونوں اطراف حساس علاقوں میں 50،000 سے 60،000 فوجی تعینات ہیں۔

Last Updated : Jun 27, 2021, 4:55 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.