آل انڈیا مائنارٹیز بورڈ نے آج کانپور میں یہ اعلان کیا کہ دہلی میں جاری کسانوں کے دھرنے کی وہ حمایت کرتے ہیں اور 26 جنوری کو ہونے والی ٹریکٹر ریلی میں کانپور سے بورڈ کے ممبران شرکت کریں گے' ساتھ ہی بورڈ کے ممبران ٹریکٹر پر بیٹھ کر کسانوں کے ساتھ احتجاج بھی کریں گے۔
آل انڈیا مائنارٹیز بورڈ کے ذمہ داران نے کانپور پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا کہ' 26 جنوری کو ہونے والی کسانوں کی ٹریکٹر ریلی میں آل انڈیا مائنارٹیز بورڈ کے ممبران شامل ہوں گے۔
آل انڈیا مائنارٹیز بورڈ نے یہ بھی کہا کہ وہ زرعی قوانین کو کالا قانون مانتے ہوئے اس قانون کی مخالفت کریں گے۔ بورڈ کے ذمہ داران اور ممبران خود اس کالے قوانین کے خلاف 26 جنوری کو کسانوں کی ٹریکٹر ریلی میں شرکت کر کے احتجاج کریں گے۔
مزید پڑھیں: 'بابری مسجد کی مسماری تاریخی غلظی کا خاتمہ'
آل انڈیا مائنارٹیز بورڈ نے کہاکہ' بورڈ کسانوں کی حمایت میں اس وقت تک ساتھ ہے جب تک حکومت اس زرعی قوانین کو واپس نہیں لے لیتی۔