یہ احتجاجی مظاہرہ ضلع کانپور میں واقع پھول باغ گاندھی مجسمہ کے سامنے ہوا۔
قابل ذکر ہے کہ ایران کے میجر جنرل قاسم سلیمانی کی امریکہ کی جانب سے کیے گئے فضائی حملے میں موت ہو گئی ہے۔ مظاہرین نے امریکہ کے خلاف بھی نعرے بازی کی۔ ایران کے جنرل قاسم سلیمانی اپنے ساتھیوں کے ساتھ عراق کی سرحد پر تھے تبھی امریکہ کے ایک میزائل حملے سے وہ اپنے چھ ساتھیوں کے ساتھ ہلاک ہو گئے۔
شیعہ مسلمانوں میں امریکہ کی جانب سے کیے گئے اس حملے کے تئیں غم و غصہ تھا ہی کہ ایک ٹی وی چینل نے جنرل قاسم سلیمانی کو دہشت گرد قرار دے دیا، جس پر مسلمانوں کا غصّہ پھوٹ پڑا۔
مظاہرے میں سیکڑوں مسلم خواتین نے بھی حصہ لیا۔ مظاہرین نے بتایا کہ جنرل قاسم سلیمانی نے داعیش اور آئی ایس آئی ایس جیسی دہشتگرد تنظیموں کا خاتمہ کیا ہے۔ ان تںظیموں کو کچلنے میں جنرل قاسم سلیمانی کا اہم کردار ہے۔ جنرل قاسم سلیمانی دہشتگرد نہیں بلکہ دہشتگردی کو ختم کرنے والے ہیں۔
احتجاج کر رہے لوگوں کا کہنا ہے کہ امریکہ جنرل قاسم سلیمانی کو دہشت گرد قرار دینے پر تلا ہوا ہے اور اسی کے اشارے پر کچھ میڈیا کے لوگ بھی انہیں دہشتگر ثابت کرنا چاہتے ہیں۔ ہم سبھی ہندوستان کے امن پسند لوگوں کی اپیل ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی کو دہشت گردی کی نظر سے نہ دیکھیں۔ ہم امریکہ کی اور ایسے ٹی وی چینلز کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔