ETV Bharat / city

شب برات میں کانپور کے قبرستان ہوئے گلزار

شب برات یعنی مغفرت کی رات کو کانپور کے مسلمان تمام قبرستان میں پہنچ کر اپنے بزرگوں کے ایصال ثواب اور ان کی مغفرت کے لیے دعائیں کر رہے ہیں۔ قبرستان کے باہر بڑی تعداد میں پھول اگر بتی کی دکانیں بھی سج گئیں ہیں۔

Shabe Barat
شب برات
author img

By

Published : Mar 29, 2021, 5:35 AM IST

کانپور میں چھوٹے بڑے ایک درجن سے زیادہ قبر ستان ہیں، جہاں آج بڑی تعداد میں مسلمان اپنے بزرگوں کی مغفرت کے لیے اکٹھا ہو رہے ہیں۔ مسلمان قبرستان میں پھول اور اگر بتی لے کر آرہے ہیں جو اپنے بزرگوں کی قبروں پر اگر بتی روشن کر رہے ہیں پھول پیش کررہے ہیں۔

شب برات

عتر اور خوشبو کا چھڑکاؤ کر کے قبروں کو معطر کر کے اپنے بزرگوں کے لئے فاتحہ پڑھ رہے ہیں۔ ان کی مغفرت کے لیے دعا کر رہے ہیں، ایصال ثواب کے لئے قرآن کی تلاوت کر رہے ہیں، درود پاک کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں۔ قبرستان میں بڑی تعداد میں مسلمانوں کی آمدورفت کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 'مسلمانوں کی فلاح و بہبود کے لیے مشترکہ کام کریں گے'

قبرستان کے باہر بڑی تعداد میں پھولوں کی دکان، اگربتی کیوڑا اور عطر کی دکانیں سجی ہوئی ہیں جہاں سے مسلمان انہیں خرید کر قبروں پر پیش کر فاتحہ اور درود و سلام کا نذرانہ پیش کرکے اپنے بزرگوں کی مغفرت اور ان کے ایصال ثواب کے لیے دعا کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.