ETV Bharat / city

رابطہ مدارس اسلامیہ تنظیم کے مشرقی زون کے نئے صدر کا انتخاب - Hafiz Abdul qudus hadee

رابطہ مدارس اسلامیہ تنظیم کی تشکیل کا مقصد دارالعلوم دیوبند سے منسلک تمام مدارس کے فارغین اور علمائے کرام کی پریشانیوں کو حل کرنا اور دار العلوم دیوبند کی فکر کو عام کرنا ہے۔

up kan 01 jamat responsibility pkg upur10004

author img

By

Published : Aug 28, 2021, 11:23 AM IST

دارالعلوم دیوبند اپنی ذیلی تنظیم رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ، کانپور کے تحت اترپردیش کے مشرقی زون 1 کے لیے کانپور کے مفتی اقبال احمد قاسمی کو صدر منتخب کیا ہے اور معاون حافظ عبدالقدوس ہادی کو بنایا گیا ہے۔ یہ تنظیم زون کے 11 اضلاع میں آنے والے تمام مدارس سے رابطہ رکھے گی۔ انہیں مزید مفید مشورے فراہم کرے گی اور دارالعلوم دیوبند کے مقاصد کو عام کرے گی۔

ویڈیو دیکھیے۔

دارالعلوم دیوبند کی ذیلی تنظیم کل ہند رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ کا مقصد ہندوستان میں دارالعلوم دیوبند سے منسلک تمام مدارس یا یہاں سے فارغ ہو کر نکلے علمائے کرام جو ہندوستان کے تمام گوشہ گوشہ میں مدارس کھول کر دین کی تعلیم و تربیت کا کام کر رہے ہیں اس تنظیم کے ذریعے سے تمام مدارس کو ایک پلیٹ فارم پر لاکر ایک فکر کو عام کرنا مقصود ہے۔ اسی فکر کے مقاصد سے یہ تنظیم کچھ عرصے سے کام کر رہی ہے۔

رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ کانپور میں پہلے سے کام کر رہی ہے جس کے صدر مولانا متین الحق اسامہ قاسمی صاحب تھے، ان کے انتقال کے بعد یہ عہدہ خالی ہوا تھا جس پر مفتی اقبال احمد قاسمی کو جو مرحوم مولانا متین الحق اسامہ صاحب کے ساتھ کام کر رہے تھے ان کو منتخب کیا گیا ہے۔ اکیلے کانپور میں پچاس سے زائد مدارس رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ کے زیر نگرانی ہیں۔

مزید پڑھیں: Mob Attack: دیواس میں بھی اندور جیسا ہجومی تشدد کا واقعہ

اس کے علاوہ مشرقی زون ایک میں دس اضلع اور ہیں جہاں کثیرتعدادمیں مدارس ہیں، سبھی مدارس میں ایک نظم ایک دستور اور ایک نصاب تعلیم کے تحت کام کرکے دارالعلوم دیوبند کی تحریک کو مضبوط کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.