ETV Bharat / city

کانپور کارڈیالوجی اسپتال میں آتشزدگی - کانپور کے کارڈیالوجی اسپتال

کانپور کے کارڈیالوجی اسپتال کے آئی سی یو شعبے میں آتشزدگی سے مریضوں کی جان خطرے میں پڑگئی تھی، لیکن اسپتال انتظامیہ اور فائر بریگیڈ ٹیم کی مستعدی سے مریضوں کو آئی سی یو سے محفوظ نکال کر ہیلیٹ اسپتال میں منتقل کرایا گیا، فی الحال آگ پر قابو پا لیا گیا۔

fire broke out at kanpur cardiology hospital
کانپور کارڈیالوجی اسپتال میں آتشزدگی
author img

By

Published : Mar 28, 2021, 10:19 PM IST

ریاست اترپردیش کے شہر کانپور کے کارڈیالوجی اسپتال کے آئی سی یو شعبے میں اچانک آگ لگنے سے افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا، لیکن فائر بریگیڈ کی ٹیم اور اسپتال انتظامیہ نے کسی طرح سے ریسکیو کر کے 140 مریضوں کو آئی سی یو سے حفاظت کے ساتھ نکال کر کارڈیالوجی کی دوسری بغل میں موجود بلڈنگ میں شفٹ کر دیا گیا، کچھ مریضوں کو ہیلیٹ ہسپتال میں بھی شفٹ کیا گیا ہے۔

کانپور کارڈیالوجی اسپتال میں آتشزدگی

آئی سی یو گراؤنڈ فلور میں دھواں بھر جانے کی وجہ سے پہلی منزل پر زیر علاج مریضوں کو بھی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا، فی الحال دس ایمبولینس اور فائر بریگیڈ کی سات گاڑیاں اسپتال میں زیر علاج مریضوں کو بچانے کی مدد میں لگی ہوئی ہیں۔

فی الحال آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور کسی طرح کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے، اس حادثہ پر وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ بھی نظر بنائے ہوئے ہیں اور تمام ہدایات متعلق افسران کو جاری کر رہے ہیں، آگ کن وجوہات سے لگی ہے اس کا ابھی تک پتہ نہیں لگایا جا سکا ہے

اس حادثے کو اترپردیس کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ از خود نگرانی کرتے ہوئے متعلق تمام افسران کو احکام جاری کیا ہے کہ تمام مریضوں کی حفاظت کی جائے اور انہیں مکمل علاج دیا جائے۔ اسی کے ساتھ انہوں نے اس حادثے کی تحقیق کرنے کے لیے ایک ہائی لیول کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے، جس میں ڈی جی، فائر سروس، ڈویژنل کمیشنر کانپور کے ساتھ چیف سیکریٹری ہیلتھ ایجوکیشن کو شامل کیا گیا ہے۔

وزیر اعلی نے یہ بھی حکم جاری کیا ہے ہاسپٹل میں آگ سے محفوظ رکھنے کی تمام سہولیات جدید طریقے سے مکمل کی جائے تاکہ آئندہ کسی طریقے کا کوئی معاملہ سرزد نہ ہونے پائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.