ETV Bharat / city

کانپور میں مسلسل بارش کا سلسلہ جاری، انتظامیہ کی جانب سے الرٹ

کانپور میں مسلسل بارش کا سلسلہ جاری ہے جب کہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے چوکسی برتی جارہی ہے۔

کانپور میں مسلسل بارش کا سلسلہ جاری، انتظامیہ کی جانب سے الرٹ جاری

author img

By

Published : Sep 16, 2021, 8:10 PM IST

اترپردیش کے کانپور میں لگاتار دو دن سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ ضلع انتظامیہ نے آج مختلف علاقوں میں پولیس کی گاڑیوں کے ذریعہ الرٹ کا اعلان کیا۔ بوسیدہ اور خستہ مکانوں میں رہنے والوں کو دوسری محفوظ جگہ منتقل ہونے کی ہدایت دی گئی۔

کانپور میں مسلسل بارش کا سلسلہ جاری، انتظامیہ کی جانب سے الرٹ جاری

ضلع میں مسلسل دو دنوں سے جاری بارش کی وجہ سے جگہ جگہ سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔ وہیں بوسیدہ مکانات کے گرنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ گزشتہ 15 روز قبل کانپور میں ہی بارش کی وجہ سے ایک مکان کی بوسیدہ چھت گرنے سے دو افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

انتظامیہ کی جانب سے آج شہر کے تمام تھانہ علاقوں میں الرٹ جاری کیا گیا جس کے ذریعہ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:کانپور: مسجد کی خالی زمین پر راتوں رات شرپسندوں کا قبضہ

کانپور ایک بڑا شہر ہے جہاں لاکھوں لوگ آباد ہیں جب کہ یہاں متعدد مکانات انتہائی بوسیدہ و خستہ ہوچکے ہیں۔ پرانے و قدیم مکانات پر اکثر کرایہ دار رہتے ہیں کیونکہ ان گھروں کا کرایہ بہت کم ہوتا ہے۔ یہ لوگ اپنی زندگی کو خطرے میں ڈال کر ایسے گھروں میں رہنے کے لیے مجبور ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے سمجھانے کے باوجود لوگ اپنی مجبوری بتاکر قدیم مکانوں میں رہ رہے ہیں۔ ضلع انتظامیہ نے اب الرٹ جاری کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.