ریاست کرناٹک کے ضلع گلبرگہ کے کملاپور میں واقع تھڑکل دیہات میں دو بھائیوں کے قتل کیے جانے کی واردات پیش آئی ہے۔ تھڑکل کے ساکنان نیلیش ولد آئن راو مورے 35 سالہ اور اس کے بھائی راج شیکھر آئن راو مورے 24 سالہ کو قتل کیا گیا۔
آج صبح 9:30 بجے وہ دونوں کسی کام سے دیہات سے باہر جا رہے تھے۔ تبھی دیہات کی آبادی کے باہر چھ سات افراد پر مشتمل گروہ نے تیز ہتھیار سے حملہ کر کے ان دونوں کو قتل کر دیا۔ دونوں کا خون زیادہ بہ جانے سے موت ہو گئی۔
قتل میں اس دیہات کے چند لوگوں کا ہاتھ ہونے کا شبہ کیا جا رہا ہے۔ پولیس نے اس گھر پر چھاپہ مارا تو گھر میں کوئی نہیں تھا۔ گھر میں تالا لگا ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ارریہ: تھانیدار پروین کمار قتل معاملہ میں ملزم کو عمر قید کی سزا
پرانی دشمنی قتل کی وجہ بتائی جا رہی ہے۔ ایس پی گلبرگہ سیمی مریم جارج، ایڈیشنل ایس پی گلبرگہ پرین دیسائی، ڈی ایس پی تائی اپا دوڈمنی اور دیگر پولیس عملہ نے موقع واردات کا معائنہ کیا۔ اس تعلق سے مہا گاؤں پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج ہوا ہے۔