ETV Bharat / city

یادگیر: 25 جون سے ہوں گے دسویں جماعت کے امتحانات

author img

By

Published : Jun 23, 2020, 12:21 PM IST

کورونا وائرس کی وجہ سے دسویں جماعت کے امتحانات کو ملتوی کر دیا گیا تھا۔ کرناٹک ریاستی حکومت نے 25 جون سے 4 جولائی تک دسویں جماعت کے امتحانات لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کی وجہ سے ضلع یادگیر میں ضلعی انتظامیہ نے دسویں جماعت کے امتحانات کی تمام تر تیاری مکمل کر لی ہے۔

Tenth grade exams start from June 25
یادگیر: 25 جون سے دسویں جماعت کے امتحانات شروع

ڈپٹی کمشنر یادگیر کرما راؤ نے بتایا کہ دسویں جماعت کے امتحانات کی تمام تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ ضلع میں 52 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ جن میں کل 870 امتحانی کمرے تیار کر لیے گئے ہیں، جس میں 17396 طلبا و طالبات شرکت کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امتحانی مراکز میں طلباء کو سینیٹائزر اور ماسک تقسیم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ امتحانی مراکز پر طلباء و طالبات کی تھرمل اسکریننگ کا بھی انتظام کیا جائیگا۔ سماجی فاصلہ کے ساتھ طلباء کو بے فکر ہو کر سکون سے امتحانات دینے کی اپیل کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.