ریاست کرناٹک میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہونے کے پیش نظر کرناٹک حکومت کی جانب سے سنڈے لاک ڈاون کر نے کا اعلان کیا تھا۔
حکومت کے اعلان کے بعد شہر گلبرگہ میں بھی سنڈے لاک ڈاون مکمل طور پر کامیاب نظر آرہا ہے۔ شہر کے تمام تجارتی مراکز مکمل طور پر سے بند ہیں اور سڑکیں بھی سنسان نظر آرہی ہیں۔
واضح رہے کہ کورونا کے پیش نظر کرناٹک حکومت نے پانچ جولائی سے دو اگست کے درمیان پانچ اتواروں کو مکمل لاک ڈاون کرنے کا اعلان کیا ہے. اس دوران شہر کے تجارتی مراکز اور پبلک ٹرانسپورٹ مکمل طور سے بند رہنگے۔
واضح رہے کہ جنوبی ہند کی ریاستوں میں، تلنگانہ اور کرناٹک میں کورونا انفیکشن کے معاملے بہت تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ تلنگانہ میں متاثرہ افراد کی تعداد 22 ہزار 312 تک پہنچ چکی ہے، جبکہ 288 افراد ہلاک اور 11 ہزار 537 افراد اس مرض سے ٹھیک ہوئے ہیں۔
وہیں کرناٹک میں 21 ہزار 549 افراد متاثر اور 335 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اس کے علاوہ ریاست میں 9 ہزار 244 افراد صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔