اس موقع پر دلت سماج اور دیگر مذاہب کے رہنماؤ کے علاوہ دیگر سیکولر پارٹی کے قائدین موجود تھے جبکہ ریلی میں بلالحاظ مذہب و ملت ہزاروں نوجوان، بزرگ اور خواتین نے شرکت کی اور سی اے اے کے خطاب نعرے لگائے۔
اس موقع پر دلت سماج کے رکن بھرمپا نے کہا کہ مرکزی حکومت ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے لکھے ہوئے دستور کو تبدیل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ ملک کے دستور ہند کے خلاف سی اے اے قانون کو جاری کر کے ملک کی سیکولرزم کو ختم کر نے کی کوشش کررہی ہے۔ آج ملک بھر میں سی اے اے کے خلاف صرف مسلمان ہی احتجاج نہیں کر رہے ہیں بلکہ دیگر مذاہب کے عوام بھی اس سی اے اے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔
پورے ملک میں کئی نوجوان اور طالب علم بے روزگار ہو چکے ہیں اور ملک کی جی ڈی پی بھی گرتی ہی جارہی ہے مگر مرکزی حکومت ملک کی ترقی کر نے کے بجائے اس طرح کے غیر ضروری قانون جاری کر کے اپنی ناکامیابی کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔عوام اب بی جے پی کے اس طرح کے جھوٹے دعوے پر کبھی اعتماد نہیں کر یگی۔ آج گلبرگہ انقلاب کا ایک میدان بن چکا ہے۔