کرناٹک کے ضلع گلبرگہ میں اصلاح معاشرہ کمیٹی آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی جانب سے ملک بھر میں آسان اور مسنون نکاح مہم کے تحت یہاں کے مومن پورہ مسجد میں کل جماعتی اجلاس کا انعقاد عمل میں آیا۔
اجلاس کی صدارت ڈاکٹر محمد اضغر چلبل نے کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ 'آج کی میٹنگ کا مقصد نکاح کو آسان بنانے اور شادیوں میں غیر ضروری اخراجات کو کم کرنے، جہیز کے خلاف عوامی بیدار چلانے کے لیے شہری سطح سے لے کر ضلع سطح تک مہم چلانے کے لیے شہر کے سماجی ملی مذہبی رہنماؤں نے اپنی اپنی تجاویز پیش کی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 'شادیوں میں اسراف نکاح کو آسان کرنا ہماری ذمہ داری ہے، ہم سب مسلم پرسنل لا بورڈ کی اس مہم کی حمایت کرتے ہیں اور اسے کامیاب بنانے کی کوشش کریں گے۔ اجلاس میں متفقہ طور پر یہ طے پایا کہ اس تعلق سے ہی ایک اور اجلاس طلب کر کے تمام اہم اشخاص کی دستخط کے ذریعہ مہم کا آغاز کیا جائے اور ضلع سطح پر کمیٹی تشکیل دی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 'خواتین کو بھی مسلم پرسنل لا بورڈ کے اقرار نامہ پر حلف دلایا جائے۔ اصلاح معاشرہ کمیٹی کی ہدایت کو ہر فرد تک انفرادی طور پر بھی پہنچانے کے لیے اسکول کالج کے طلبا کو بھی جوڑنے کی ضرورت پے'۔