ETV Bharat / city

گلبرگہ جی آئی ایم ایس اسپتال میں 500 بستروں پر مشتمل کووڈ کیئر سینٹر کا افتتاح - گلبرگہ ڈی ایچ او ڈاکٹر شرن بسپا

شہر گلبرگہ کے جی آئی ایم ایس اسپتال میں 500 بستروں پر مشتمل کووڈ کیئر سینٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، مریضوں کے 24 گھنٹے علاج کے لیے تین شفٹوں میں تین ایم بی بی ایس ڈاکٹرز، 6 نرس اور 6 گروپ ڈی ملازمین کو بھی مقرر کیا گیا ہے۔

inauguration of covid care center at gims hospital in kalaburagi
گلبرگہ جی آئی ایم ایس اسپتال میں 500 بستروں پر مشتمل کووڈ کیئر سینٹر کا افتتاح
author img

By

Published : May 30, 2021, 9:11 AM IST

ریاست کرناٹک کے شہر گلبرگہ کے جی آئی ایم ایس اسپتال میں کووڈ کے مریضوں کو سہولیات پہنچانے کے لیے 500 بستروں پر مشتمل کووڈ کیئر سینٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

گلبرگہ ڈی ایچ او ڈاکٹر شرن بسپا نے یہ اطلاع کووڈ کیئر سینٹر کا دورہ کرنے کے بعد دی۔ انھوں نے کہا کہ اس سینٹر میں فی الحال 50 بستروں سے شروع کیا جارہا ہے اور آنے والے دنوں میں مریضوں کی تعداد کے حساب سے بستروں کا استعمال کیا جائگا۔ اس سینٹر میں 136 آکسیجن کنسنٹریٹر بھی موجود ہیں۔

اس کے علاوہ سینٹر میں ایک فارمیسی کا بھی تقرر عمل میں لایا گیا جس سے کی درکار دوائیں بروقت وہیں پر مہیا کی جائیں گئی۔

انھوں نے بتایا کہ کووڈ کے مریضوں کے 24 گھنٹے علاج کے لیے تین شفٹوں میں تین ایم بی بی ایس ڈاکٹرز، 6 نرس اور 6 گروپ ڈی ملازمین کو بھی مقرر کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.