ریاست کرناٹک کے شہر گلبرگہ میں کورونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
گلبرگہ سٹی کارپوریشن کمشنر کے جانب سے کورونا وائرس انفیکشن کو پھیلنے سے روکنے متعدد اقدامات کیے جارہے ہیں۔
گلبرگہ شہر کے عوام کی صحت کے مفادات اور کورونا وائرس کے کنٹرول کی خاطر سٹی کارپوریشن کی جانب سے بھی اقدامات کیے جارہے ہیں۔
کارپوریشن کے حدود میں شامل مختلف وارڈس کے علاقوں میں ہائیڈرو کلورائنڈسلوشن اور سینیٹائیزر کا چھڑکاو کیا جارہا ہے۔
فی الحال شہر گلبرگہ میں کارپوریشن کی جانب سے ہائیڈرو کلورائنڈ سلوشن اور سینیٹائیزیشن کرنے کے لیے کارپوریشن کو تعاون کر نے کی عوام سے اپیل کی گئی ہے۔