ریاست کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں بی جے پی حکومت کی جانب سے پاس کیے گئے انسداد گؤ کشی بل کو واپس لینے کا مطالبہ کر تے ہوئے بہوجن سماج وادی پارٹی کے کارکنان نے ضلع کمشنر آفیس کے سامنے ریاستی حکومت کے خلاف احتجاج کیاگیا۔
اس موقع پر گلبرگہ ضلع نارتھ بہو جن سماج وادی پارٹی کے صدر شرنو نے کہاکہ' ملک بھر میں بیف برآمد کا کاروبار بی جے پی پارٹی سے جوڑے ہوئے لوگوں کا ہے۔ جو آج ملک میں بڑے پیمانے پر بیرونی ملک بیف برآمد کرنے کا کام کررہے ہیں اور ملک میں گاؤ کشی پر قانون لارہے ہیں۔'
انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت کرناٹک میں گؤ کشی قانون کے ذریعے مسلمان اور دلت کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔ بی جے پی ملکی ترقیاتی کام کرنے میں نا کام ہے۔ اور دوسری جانب گؤ کشی، کسان، مزدور مخالف پالیسیوں پاس کرکے عوام کو گمراہ کر رہی ہے۔ اگر گؤ کشی کو روکنا ہے تو سب سے پہلے بیرونی ممالک برآمد ہونے والے بیف کو روکے۔ اترپردیش اور دیکر علاقوں کے بیف کمپنیوں پر پابندی عائد کی جائے۔ بی جے پی ملک بھر میں گؤ کشی کے نام پر ہند مسلم کے درمیان نفرت کی بیج بونے کا کام کر رہی ہے۔ اس لیے ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت جلد از جلد گؤکشی قانون کو واپس لے۔'
انہوں نے اس سلسلے میں ریاستی وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈورپا کے نام ایک میمورنڈم بھی سونپا'۔