یادگیر: ریاست کرناٹک کے قانون ساز کونسل انتخابات Legislative Council Elections in Karnataka کے لیے مختلف پارٹیوں کے امیدوار دن رات انتخابی مہم میں حصہ لے رہے ہیں، ایسے میں آزاد امیدوار ملکارجن Mallikarjun in Yadgir نے یادگیر کا دورہ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں نے کانگریس اور بی جے پی کو اقتدار دے کر دیکھا ہے یہ دونوں ہی پارٹیوں کے امیدواروں نے کوئی کام نہیں کیا۔
جہاں پر آپ تمام نے دیگر پارٹی کے قائدین کو اقتدار کا موقع دیا ہے وہیں پر ایک بار مجھے منتخب کر کے خدمت کرنے کا موقع عنایت کریں۔