ریاست کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں ضلع کمشنر آفس روڈ کے سامنے کرناٹک کسان پرانتا تنظیم کی جانب سے مرکزی حکومت کے خلاف گزشتہ 33دنوں سے ستیہ گرہ کیا جارہاہے۔
اس موقع پر کرناٹک کسان پرانتا تنظیم کے ریاستی نائب صدر ماروتی مان پاڈنے نے کہا کہ مرکزی حکومت کسانوں کی پیداوار تور دال کو کم قیمت میں خرید رہی ہے جبکہ ریاست میں تین لاکھ پچاس ہزار کسانوں نے کافی زیادہ تور کی فصل تیار کی ہے مگر یہاں کی حکومت ملک کے کسانوں سے تور خریدنے کے بجائے دوسرے ممالک سے تور کی خریداری کر کے یہاں کے کسانوں کو نظر انداز کر رہی ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ حکومت یہاں کے کسانوں کے پاس سے محض دس کوئنٹل تور خریدنے کی بات کر رہی ہے، اس لئے یہاں کے کسانوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ایک کسان کے پاس سے کم سے کم 20کوئنٹل تور دال خریدنے کا مطالبہ کیا ہے۔
انھوں نے اخیر میں کہا کہ اگر کسانوں کو مناسب قیمت دینے کا مطالبہ کو پورا نہیں کیا گیا تو مستقبل میں گلبرگہ شہر بند کر کے احتجاج کیا جائے گا۔