ETV Bharat / city

گلبرگہ میں زرعی بل کے خلاف کسان اور سماجی تنظیموں کا احتجاج

گلبرگہ شہر میں کسان اور متعدد سماجی تنظیموں نے زرعی بل کے خلاف احتجاج کیا اور 28 ستمبر کو کرناٹک بند کر نے کے فیصلے کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے۔

farmers protest against agricultural bill in gulberga
گلبرگہ میں زرعی بل کے خلاف کسان اور سماجی تنظیموں کا احتجاج
author img

By

Published : Sep 25, 2020, 10:24 PM IST

ریاست کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں کسان اور متعدد سماجی تنظیموں کی جانب سے جگت سرکل اور ضلع کمشنر آفیس کے سامنے زرعی بلز کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

گلبرگہ میں زرعی بل کے خلاف کسان اور سماجی تنظیموں کا احتجاج

احتجاج کےدوران مظاہرین نے کہا کہ مرکزی حکومت ملک میں اپنی ہی منمانی کرتی جارہی ہے، مرکزی اور ریاستی حکومتیں زرعی، اے پی ایم سی، برقی بل میں تبدیلی لاکر عوام کے لیے مشکلات پیدا کر رہی ہیں، مرکزی حکومت ملک کی عوام کی ترقی کے لیے قوانین بنانے کے بجائے کسان اور عوام مخالفت پالیسیوں کو بنا کر کے ملک بھر کے عوام کو مشکل میں ڈال رہی ہے۔

مرکزی حکومت ملک کے ہر شعبہ کو پرائیویٹ میں تبدیل کرنے کی کوشش کر رہی ہے، اور پریشان حال کسان خود کشی کر نے پر مجبور ہیں، اس ملک کے کسان اپنی زمین پر کام کرتے ہیں خود اپنی مرضی کے مالک ہوتے ہیں، لیکن زرعی بل لاکر کسان کو ملٹی پل کمپنیوں کے ساتھ جوڑ کر انہیں غلام بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

مظاہرین کا مزید کہنا ہے کہ پارلیمنٹ میں زرعی بلز کی منظوری دی گئی ہے لیکن اس سے کسانوں اور مزدوروں کی بھی ترقی نہیں ہوسکتی، جس کی وجہ سے مرکزی حکومت سے قانون فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کسان اور سماج تنظیموں نے 28 ستمبر کو کرناٹک بند کر نے کے فیصلے کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.