ریاست کرناٹک میں گذشتہ 20 روز سے کرناٹک ٹرانسپورٹ کاپوریشن کے بسیں بند ہیں جس سے روزانہ پانچ کروڑ کا نقصان ہو رہا ہے۔
پہلے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کے مطالبہ پر کرناٹک ٹرانسپورٹ کے ملازمین کی ہڑتال سے ریاست بھر میں 14 دنوں تک بسیں بند رہیں اور اب 28 اپریل سے کرفیو پھر 10 مئی سے مکمل لاک ڈون نافذ کیے جانے کی وجہ سے کارپوریشن کی 4 ہزار سے زائد بسیں بند ہیں۔
جس کے نتیجہ میں کرناٹک ٹرانسپورٹ کو روزانہ پانچ کروڑ کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق لاک ڈاون کی معیاد 24 مئی کو مکمل ہونے تک کرناٹک ٹرانسپورٹ کو 130 کروڑ کے نقصان کا تخمینہ ہے۔
ملازمین کی ہڑتال کی وجہ سے بسیں نہ چلنے کے نتجہ میں 73.50 کروڑ روپیوں کی آمدنی متاثر ہوئی تھی، این کے آر ٹی سی کے ایک عہدیدار کے مطابق مجموعی طور پر کرناٹک ٹرانسپورٹ کو 203 کروڑ کا نقصان اٹھانا پڑے گا۔