ریاست کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں کرناٹک پرانت کسان تنظیم کی جانب سے شہر کے کنڑا ساہتہ ہال میں ایک روزہ ملکی سطح کا سمینار منعقد کیا گیا۔
اس موقع پر کرناٹک پرانت کسان تنظیم کے صدر ماروتی مان پاڈے نے کہا کہ کسانوں کو زرعی قرضہ جات دینے اور کسانوں کے بنیادی مسائل کو حل کرنے کے مقصد سے اس سمینار کو منعقد کیاگیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ موسم برسات شروع ہو چکا ہے، کسانوں کو بینکوں سے زرعی قرضہ نہیں دیا جارہا ہے۔ ملک میں مرکزی اور ریاستی حکومت کے جانب سے کسانوں کے ساتھ سوتلہ سلوک کیا جارہا ہے۔
محکمہ زراعت کی جانب سے کسانوں کو پوری طرح سے سہولیات نہیں دی جارہی ہے، اس لیے اس سمینار کے ذریعے مرکزی اور ریاستی حکومت کو توجہ دلانے کے لیے کوشش کی جارہی ہے۔