وزیر اعلی کے اعلان کے بعد گلبرگہ، بیدر اور یادگیر اضلاع کے ڈپٹی کمشنر نے بھی اعلامیہ جاری کرتے ہوئے ان تینوں اضلاع میں نافذ لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کیا۔
خیال رہے کہ گلبرگہ میں 14 جولائی سے 20 جولائی تک لاک ڈون نافذ کیا گیا تھا۔ پھر دوبارہ لاک ڈاؤن میں توسیع کرتے ہوئے اسے 27 جولائی تک کردیا گیا تھا۔ لیکن وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈورپا کے اعلان کے بعد گلبرگہ میں لاک ڈون ختم کردیا گیا۔ لاک ڈون کے دوران یہاں پر خدمات معطل تھی۔ جبکہ لاک ڈاؤن ختم کے اعلان کے بعد سے ہی بس خدمات بحال ہوگئی۔