ریاست کرناٹک میں دکن کی مشہور درگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز کے عرس شریف کا آغاز آج صندل کی تقریب کے ساتھ کیا گیا۔
واضح رہے کہ حضرت خواجہ بندہ نواز کا عرس شریف ہر برس ذیقعدہ کی 15، 16 اور 17 تاریخ کو کافی بڑے پیمانے پر منایا جاتا ہے لیکن اس برس کورونا وائرس کے پیش نظر صندل کا جلوس تاریخی محبوب گلشن سے روانہ نہیں کیا گیا بلکہ درگاہ کے اندر ہی موجود شاہی عالم گیر مسجد سے صندل کا جلوس نکالا گیا۔
جلوس کے دوران صندل کے تشت کو درگاہ کے سجادہ نشیں ڈاکٹر خسرو حسینی اور جانشین سجادہ علی حسینی کے سرپر رکھ صندل کی تقریب کا آغاز کیا۔
صندل تقریب کو کورونا وائرسکے پیش نظر کافی سادگی کے ساتھ انجام دی گئی اور عرس صندل کے دوران کسی بھی مقامی اور بیرونی زائرین کو شرکت کی اجازت نہیں دی گئی، صرف خانوادہ افراد کی ہی موجودگی میں صندل کی تقریب کو انجام دیا گیا۔
مشہور درگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز کے عرس کے دوران ملک بھر سے ہزاروں زائرین درگاہ میں تشریف لاتے تھے لیکن اس برس کورونا وائرس کے سبب زائرین کی تعداد میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ عرس کے موقع بڑے پیمانے پر یہاں مختلف انواع کی دوکانوں کا بھی اہتمام کیا جاتا تھا جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر روزگار بھی پیدا ہوتا تھا لیکن اس برس دوکانوں پر سے بھی رونق غائب ہے.