اس موقع پر آل انڈیا مسلم ڈیولمپنٹ فارم کے فاونڈر شکیل حسن نے بتایا کہ 'آل انڈیا مسلم ڈیولمپنٹ فارم تنظیم مسلم طبقے کی ترقی کے لیے ملک کے 19 ریاستوں اپنی خدمات انجام دے رہی ہے۔ اس تنظیم کا اہم مقصد ملک کے مسلمانوں کو ایک پلاٹ فارم پر لانے اور ملک میں سیکولر حکومت قائم کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں پریشان مسلم طبقے کو مالی امداد کر نے کی کوشش بھی کی جا رہی ہے۔ اس لئے ملک بھر میں اس تنظیم کی بنیاد رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس لئے ملک تمام مسلم طبقے کو اتحاد کر نے کے لئے اس تنظیم سے جوڑنے کی اپیل کی گئی۔