حضرت شیخ شاہ محمد تاج الدین جنیدی سجادہ نشین بارگاہ حضرت شیخ دکن صرف اپنے ارکان خانوادہ کی موجودگی میں صندل پیش کیا۔
اس موقع پر شیخ شاہ افضل الدین جنیدی سراج بابا خلف اکبر حضرت سجادہ نشین بارگاہ شیخ دکن اور معتمد عرس کمیٹی حضرت شیخ محمد قوام الدین جنیدی ایڈوکیٹ وہاج بابا نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ریاستی حکومت کی جانب سے نافذ لاک ڈاؤن اور دفعہ 144 کے پیش نظر عرس کو سادگی کے ساتھ منایا جارہا ہے۔
اس عرس میں عام زائرین کو شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔ درگا شریف میں داخلہ ممنوع رہے گا۔ تمام مریدین و معتقدین سے اپیل کی گئی ہے کہ اپنے گھروں میں ہی فاتحہ خوانی کریں۔
29 مئی بروز ہفتہ جشن چراغاں ونیاز کا تمام مریدین و معتقدین اپنے گھروں میں اہتمام کریں۔ 30 مئی بروز اتوار زیارت ہوگی۔ مراسم عرس کے علاوہ کو ئی بھی پروگرام منعقد نہیں کیا جائے گا۔