اترپردیش کے جھانسی میں جمعے کے پیش نظر مساجد اور مسلم علاقوں میں پولیس فورس میں اضافہ کیا ہے۔اس موقع پر پولیس کا فلیگ مارچ بھی کیا گیا۔
آج لاک ڈاون کا دسواں دن ہے۔ جھانسی کے لوگ اس پرعمل کررہے ہیں۔ لاک ڈاون کا لحاظ نہیں کرنے والوں کے ساتھ پولیس سختی کررہی ہے۔
آج جمعہ کی نماز کے پیش نظر شہر کی مساجد کے پاس پولیس کی اضافی فورس تعینات کردی گئی اور ڈرون کیمروں کے ذریعہ مسجدوں کے پاس اور اندرونی حصے کو بھی دیکھا گیا۔تاکہ مساجد میں نماز ادا نہیں ہو۔
حلانکہ پچھلے جمعے میں مسلمانوں نے علما و مشائخین کی ہدایت پر عمل کیا اور نماز جمعہ کے بجائے گھروں میں ظہر ادا کی۔ فی الحال شہر کی مساجد کو تالے لگے ہیں۔
کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے علما نے احتیاطی تدابیر اپنانے کا مشورہ دیا اور ساتھ میں جمعے کی نماز کے علاوہ پانچ وقت کی نمازوں کولاک ڈاون کے دوران گھروں میں ہی ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔