ETV Bharat / city

درخت سے لٹکتی دو لاشیں برآمد - جام نگر کے باشندے انل دھولیا

لاشیں آج ان کے اہل خانہ کو سونپ دی گئیں، پولیس نے معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

درخت سے لٹکتی پائی دو لاشیں
درخت سے لٹکتی پائی دو لاشیں
author img

By

Published : Oct 1, 2020, 2:32 PM IST

گجرات میں جام نگر کے اے ڈیویژن علاقے میں بدھ کے روز لڑکا اور لڑکی کی لاشیں ایک درخت سے لٹکتی ہوئی پائی گئی ہیں۔

پولیس نے آج یہاں بتایا کہ مقامی افراد نے رائل اسکول کے قریب ندی کے کنارے ایک درخت سے دو لاشوں کے پھانسی کے پھندے سے لٹکتے ہوئے پائے جانے کی اطلاع دی۔ لاشوں کو اتار کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ہاتھرس ریپ کیس سپریم کورٹ پہنچا

ان کی شناخت جام نگر کے باشندے انل دھولیا (21) اور کمابین گو بھوریا (20) کے طور پر ہوئی ہے، وہ ماما اور بوا کے بچے تھے اور مزدوری کرتے تھے، اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ محبت کی وجہ سے دونوں نے یہ انتہائی اقدام کیا ہوگا۔

لاشیں آج ان کے اہل خانہ کو سونپ دی گئیں، پولیس نے معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

گجرات میں جام نگر کے اے ڈیویژن علاقے میں بدھ کے روز لڑکا اور لڑکی کی لاشیں ایک درخت سے لٹکتی ہوئی پائی گئی ہیں۔

پولیس نے آج یہاں بتایا کہ مقامی افراد نے رائل اسکول کے قریب ندی کے کنارے ایک درخت سے دو لاشوں کے پھانسی کے پھندے سے لٹکتے ہوئے پائے جانے کی اطلاع دی۔ لاشوں کو اتار کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ہاتھرس ریپ کیس سپریم کورٹ پہنچا

ان کی شناخت جام نگر کے باشندے انل دھولیا (21) اور کمابین گو بھوریا (20) کے طور پر ہوئی ہے، وہ ماما اور بوا کے بچے تھے اور مزدوری کرتے تھے، اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ محبت کی وجہ سے دونوں نے یہ انتہائی اقدام کیا ہوگا۔

لاشیں آج ان کے اہل خانہ کو سونپ دی گئیں، پولیس نے معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.