صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے لورن علاقے میں نیشنل یوتھ کانگرس کے ورکرز کی جانب سے جائیداد ٹیکس بل کے خلاف زوردار احتجاج کیا گیا۔
یوتھ کانگرس رہنما فیاض دیوان نے احتجاج کی صدارت کرتے ہوئے کہا 'اس وقت ملک میں بے روزگاری اور افراتفری کا ماحول ہے۔ دوسری جانب حکومت آئے روز نئے نئے کالے قانون نافذ کر کے عوام کو پریشانیوں میں دھکیل رہی ہے۔ پہلے جموں وکشمیر سے دفعہ 370 اور 35 اے کو غیر جمہوری طور پر ہٹایا گیا اور عوام کے ساتھ یہ وعدہ کیا گیا کہ عوام کے لئے اب ترقی کی راہیں ہموار ہونگی۔ لیکن بل پر بل نافذ کئے جارہے ہیں۔ جس سے عوام کی زندگیاں اجیرن بنتی جارہی ہیں'۔
انہوں نے کہا 'جب تک حکومت جائیداد ٹیکس بل کو کالعدم قرار نہیں دیتی تب تک یوتھ کانگریس کی جانب سے احتجاج جاری رہیں گے'۔
انہوں نے مرکزی حکومت پر زور ڈالتے ہوے کہا 'جلد از جلد اس بل کو منسوخ کیا جائے۔ تاکہ عوام کو راحت مل سکے۔
یہ بھی پڑھیے
جموں و کشمیر: پنچایت راج ایکٹ میں ترمیم
وہیں یوتھ کانگرس ضلع صدر سجاد احمد خاکی نے اپنے بیان میں کہا 'ملک میں جائیداد ٹیکس بل کو نافذ نہیں ہونے دیا جائے گا۔ کیوں کہ اس بل کہ وجہ سے عام لوگ بھی متاثر ہونگے'۔
یوتھ کانگریس رہنماؤں کا کہنا ہے 'اس سے قبل حکومت نے عوام بالخصوص نوجوانوں سے وعدہ کیا تھا کہ وہ روزگار دیں گے۔ لیکن دفعات کی منسوخی کے بعد بل پر بل نافذ العمل کئے جارہے ہیں۔ کیا یہی عوام کی ترقی اور خوش حالی ہے'۔