ETV Bharat / city

ادھمپور: سڑک حادثے میں ایک ہلاک - road

ادھمپور میں ایک سڑک حاثہ پیش آیا ہے جس میں دو کے ہلاک اور دو کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔

ادھمپور میں ایک سڑک حاثہ پیش آیا
ادھمپور میں ایک سڑک حاثہ پیش آیا
author img

By

Published : Oct 26, 2020, 8:31 AM IST

مرکز کے زیرانتظام علاقے جموں و کشمیر کے ضلع ادھمپور میں پنچیری کی جانب سے آرہی ایک الٹو کار حادثے کا شکار ہوگئی۔

اس المناک حادثے میں ایک شخص نے موقع پر ہی دم توڑ دیا جبکہ تین سنگین طور پر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرادیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

پنچیری کی جانب سے آرہی ایک الٹو کار حادثے کا شکار ہوگئی۔  اس المناک حادثے میں ایک شخص نے موقع پر ہی دم توڑ دیا

پولیس رپورٹ کے مطابق آج صبح تقریباً تین بجکر 40 منٹ پر پنچیری سے ادھم پور کی طرف آرہی ایک آلٹو کار مانسر موڑھ کِرماچی کے قریب 35 فٹ گہری کھائی میں گر گئی۔

اس حادثے میں 34 برس کے امت کمار نامی ایک چنینی کے رہنے والے شخص کی موقع پر ہی موت ہوگئی اور باقی تین نریندر، وکّی اور پنکج زخمی ہوگئے۔

سڑک حادثے میں دو ہلاک، دو زخمی
سڑک حادثے میں دو ہلاک، دو زخمی

پولیس نے ان تمام زخمیوں کو ڈی ایچ ادھمپور میں منتقل کردیا جہاں پنکج کی حالت زیادہ نازک ہونے کے سبب جی ایم سی نے جموں ریفر کردیا لیکن راستے میں پنکج اپنے زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ دیا۔

واضح رہے کہ پولیس نے اس معاملے میں کیس درج کرکے قانون کے تحقیقیات شروع کردی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.