جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں اے آر ٹی او (ARTO) ڈوڈہ نے سب ڈویژن گندوہ میں درخواست گزاروں کے ڈرائیونگ لائسنس کے لیے ٹیسٹ کرایا۔
سب ڈویژن کے مختلف دیہات سے بڑی تعداد میں درخواست گزاروں نے ڈرائیونگ لائسنس ٹرائل میں حصہ لیا۔
وہیں، اس دوران مقامی لوگ بھی موجود تھے اور انہوں نے کہا کہ 'اے آر ٹی او کی جانب سے یہ اقدام قابل تعریف ہے۔'
یہ بھی پڑھیں: بڈگام-بارہمولہ ٹرین سروس بحال، سری نگر-جموں قومی شاہراہ بند
وہیں، اس ڈی ایم گندو نے کہا کہ 'ڈرائیونگ لائسنس کے لیے ٹیسٹ یہاں اس لیے کرایا گیا ہے تاکہ یہاں کے لوگوں کو دور جانے کی ضرورت نہ پڑے۔ کیونکہ یہاں کے عوام کو ڈرائیونگ لائسنس کے ٹرائل کے لیے ڈوڈہ جانا پڑتا تھا۔'